URDUSKY || NETWORK

ہیلو

107

ہیلو!ہیلو! ، اسلام علیکم ،……. وعلیکم سلام،
جی میں سی سی ایل سے ثانیہ بات کر رہی ہوں ،کیا آپ ہماری کمپنی کا فون استعمال کرہے ہیں؟
جی ہاں! جب سے میرے بزنس نے ہوش سنبھالا ہے اسی کمپنی کا فون استعمال کر رہا ہوں ۔
ثانیہ! کیا آپکومعلوم ہے کہ سی سی ایل کمپنی اپنے کسٹمرز کو جدید ترین سہولیات بہم پہنچانے کا عہد کیئے ہوئے ہے اور اب آپکے لیئے کچھ نئی سروسز لیکر آئی ہے ، کیا میںجان سکتی ہوں کہ آپ کتنے فون نمبر استعمال کر رہے ہیں اور کب سے؟
جی! میرے آفس میں پانچ عدد فون کنکشن ہیں اور تقریبا پچھلے پندرہ ،بیس برس سے زیر استعمال ہیں ۔
ثانیہ! یہ جان کر آپکو خوشی ہوگی کہ سی سی ایل اب تمام کاپر لائینز کو ختم کرکے اب فون نئی لائن یعنی فائبر آپٹکس پر منتقل کر رہی ہے، لہٰذااب آ پکو نئے فون نمبر الاٹ کئے جائیں گے جوکہ براڈ بینڈ کی اضافی سروس کے ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت لئے ہوئے ہونگے۔
اچھا! یعنی اونٹ کے گلے میں بلی ، اس سروس کو حاصل کرنے کے بعد ہمارے پرانے فون نمبر کا کیا بنے گا، کیا وہ تو خود بخود اپنی موت آپ مر جائیں گے؟
ثانیہ! وہ تو اب ختم ہی ہوجائیں گے البتہ آپ کے پرانے نمبر پر آنے والے فون کو آپکے نئے فون پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ آپکو نو سو منٹ کی پورے ملک میں فری کال کی سہولت بھی ملے گی البتہ اب آپکو ماہانہ بل کم از کم پانچ سو روپے فون ادا کرنا پڑے گاجبکہ براڈ بینڈ کی لازمی سہولت کے بارہ سو پچاس اضافی ہوںگے۔
اچھا جی! یہ تو بدمعاشی ہے، ایک تو پرانا نمبر بھی ختم اور دوسرا کم از کم چارجز بھی بہت زیادہ ! کون پوچھنے والا ہے آپکو؟
ثانیہ! جی کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے کتنے فون نمبرز کو تبد یل کرنا ہے کیا سارے یا پھر باری باری؟
کچھ سوچتے ہوئے ۔۔۔۔ جی ! آپ ایسے کریں کہ سارے فون نمبر بند کردیں اور صرف ایک نیا نمبر الاٹ کردیں ، آپکے نئے ٹیرف کے مطابق اب تو ایک فون نمبر بھی کافی ہے۔
ثانیہ! اچھا تو میں آپکے سارے فون ختم کروا دوں کیا ؟
جی! ایک تو گھر میں بیویوں نے تنگ کیا ہو ہے اور دوسرا اکلوتی کمپنیوں نے ! اب ان کمپنیوں کی ہر بات بغیر کسی چوں چراں کے ماننی پٹرتی ہے ورنہ کوئی مدمقابل دوسرا بڑا نیٹ ورک ہو تو اور بات ہے! ٹھیک ہے آ پ صرف ایک فون نمبر ہی الاٹ کردیں!
ثانیہ! کیا آپ شادی شدہ ہیں؟
جی ہاں! دنیا کے سارے شریف مرد شادی شدہ ہی ہوتے ہیں ۔بچارے سارا دن کوہلو کے بیل کی طرح کام کرتے ہیں اور رات جب تھکے ہارے گھر پہنچتے ہیں تو پھر گھر والیاں کاموں اور بلوں کی لسٹ لیئے انتظار میں ہوتی ہیں! کیا پرانی بیوئی کےساتھ گزارہ کرنے والی نئی بیویوں کا پیکج بھی آپکی کمپنی فراہم کرتی ہے؟
ثانیہ! ۔۔۔ کافی ہنسنے کے بعد ۔۔۔ ، آپ ایسے تو نہ کہیں ، بیویاں تو بہت اچھی ہوتی ہیں ۔وہ تو ہر طرح سے اپنے میاں کا خیال رکھتی ہیں۔۔آپ کا نام کیا ہے ؟ آپ بتائیں کہ آپ براڈ بینڈ والا کونسا پیکج لیں گے ؟
جی! بہت حیرانگی والی کہ جو کام آپکو سب سے پہلے کرنا چاہیے تھا ، سب سے آخر میں کر رہی ہیں۔۔۔ مجھے الطاف گوہر کہتے ہیں۔۔۔ آپ ایسے کریں مجھے تعلیی ادارے والا پیکج دے دیں ، سنا ہے تعلیمی ادارہ کیلئے آپ کی کمپنی نے کوئی ڈسکاونٹ آفر کیا ہے؟
ثانیہ! جی آپ کی معلومات غلط ہیں بلکہ ہم ایک سٹوڈنٹ پیکج آفر کرتے ہیں اور وہ بھی تیس فیصد رعایت کے ساتھ ، مگر آپکو تو اسی صورت میں آفر کیا جا سکتا ہے اگر آپ سٹوڈنٹ ہوں!
گوہر! جی تو پھر یہ ہمارے سٹوڈنٹ ہی مستفید ہوسکتے ہیں !
ثانیہ! ھم م م۔۔ آپ اپنے سٹوڈنٹ کے نام سے بھی لے سکتے ہیں !اس میں کوئی برائی والی بات نہیں۔۔
گوہر! جی واقعی اس میں کوئی کرپشن والی نہیں ۔۔۔ یہ تو بڑوں کا کام ہے
ثانیہ! ٹھیک ہے آپ مجھے اپنے پرٹیکولرز بتا دیں ۔۔،
گوہر! میرا ایڈریس اور دیگر معلومات نوٹ کر لیں ۔۔۔
ثانیہ! شکریہ ۔۔ آ پ کیا کا م کرتے ہیں ؟
گوہر!جی میں انٹرنیٹ بزنس مارکیٹنگ IBMC اور انگلش پڑھاتا ہوں ،اسکے ساتھ ساتھ لکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں ۔۔۔
ثانیہ! یہ IBMC کیا ہوتا ہے؟
گوہر! جی آپ کو اسکے بارے میں کچھ نہیں پتہ؟
ثانیہ! واقعی مجھے نہیں پتہ۔۔۔
گوہر! اچھا تو پھر آپ اپنے زمانے سے دس پندہ سال پیچھے چلی گئی ہیں!
ثانیہ! حیرانگی سے ۔۔ وہ کیسے ؟
گوہر! آپکو معلوم ہی نہیں کہ دنیا کہاں چلی گئی ہے ۔۔۔ دنیا بھر کی کمنپیاں اپنا بزنس کا شو روم اب انٹر نیٹ پر کھول چکی ہیں اور ہر ویب سائٹ اب پیسہ کمانے کا ذریعہ بن گئی ہے ، دنیا کے بڑے بڑے ادارے جب دیکھتے ہیں کہہ کوئی ویب سائٹ بہت زیادہ ٹریفک لئے ہوئے ہے یعنی بہت زیادہ اسکے وزیٹر ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا ایڈورٹائزمنٹ لگوانا پسند کرتے ہیں اور اس طرح سے اس ویب سائٹ کویہ ایڈورٹائز اپنے ویب سائٹ پر رکھنے کا معاوضہ ملتا ہے ۔
یہ ایک ایسا ہی عمل ہے جیسے کوئی میگزین ، اخبار یا رسالہ آپکودنیابھی کی معلومات اور تازہ خبریں فراہم کرتا ہے مگر اس کےساتھ ساتھ اس کے صفحات پر ایڈورٹائزمنٹ بھی موجودہوتے ہیں جسکا معاوضہ اشاعتی ادارے کو ملتا ہے البتہ لکھنے والوں کا معاوضہ ملتا ہے کہ نہیں اس کے بارے میں میرا تجربہ منفی ہے ۔۔۔۔پیوستہ رہ شجر سے ۔۔ امید بہار رکھ
اب اگرآپ آپنے مزاج کے مطابق اپنا ویب سائٹ یا بلاگ بنا لیں اور اس پر لکھنا اور معلومات رکھنا شروع کردیں تو آپکو اس پر ٹریفک ملنی شروع ہوجائے گی مگر کوشش کریں کہ تمام لکھائی سرچ کی جاسکے یعنی سرچ انجن اسکو تلاش کر سکے تو آہستہ آہستہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپکا ویب سائٹ یا بلاگ اس قابل ہوجائے گا کہ آپ اس پر بڑی کمپنیوں کی ایڈورٹائزمنٹ لگا سکیں ۔۔۔ اور یہ گھر بیٹھے انکم کا ذریعہ بن جائے گا ۔۔۔ اور لکھنے کا معاوضہ بھی۔۔مگرشرط یہ ہے کہ آپکاویب سائٹ سرچ انجن کی تلاش کے پہلے صفحہ پر آنا چاہیے۔۔
ثانیہ! واہ! یہ تو بہت اچھی تعلیم ہے ۔۔مجھے بھی ا سکے بارے میں جاننے کا شوق پیدا ہو گیا ہے ۔۔۔
گوہر! جی آپ اسے چند ہی روز میں سیکھ سکتی ہیں ۔۔۔ ویسے آپکی سلیری کتنی ہے؟
ثانیہ! مجھے ابھی تو دس بارہ ہزا ر مل رہا ہے ۔۔۔۔ البتہ میں مزید بھی تعلیم کی خواہشمند ہوں۔
گوہر! بہت شکریہ ۔۔۔ کافی لمبی بات ہوگئی ۔۔۔ میرے کچھ مہمان آچکے ہیں ۔۔ اجازت؟
ثانیہ! جی آپ میر افون نمبر لکھ لیں ۔۔ پھر کبھی بات ہوگی۔۔۔ شکریہ۔۔اپنا خیال رکھئے گا ! خدا حافظ