URDUSKY || NETWORK

سونم کپورپھر بیمار ہوگئیں، پروڈیوسرز کو 75 لاکھ روپے کا نقصان

129

سونم کپور باکس آفس پر آگے بڑھنے کی جنگ تو لڑ ہی رہی ہیں اب بیماری سے بھی نبردآزما ہیں۔ انہیں حال ہی میں ٹائیفائیڈ ہوا تھا جس کے بعد انہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ۔ سونم نے آرام کیا بھی اور بعد میں وہ فلموں کی شوٹنگ پر لوٹ آئیں مگر ان کے بارے میں اب یہ خبر آئی ہے کہ ان کا ٹائیفائیڈ دوبارہ لوٹ آیا ہے اور ڈاکٹروں نے ایک مرتبہ پھر انہیں کام سے دور رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوبارہ آرام کے مشورے پر سونم تو پریشان ہوہی گئی ہیں ، ان سے زیادہ پریشان ہوگئے ہیں ان کے فلم پروڈیوسرز جن کی فلمیں بیماری کی وجہ سے ادھوری رہ گئی ہیں ۔

ایک اندازے کے مطابق پروڈیوسرز کو شوٹنگ رک جانے کے باعث اب تک 75 لاکھ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ سونم اس وقت ممبئی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فنکاراوٴں میں سے ایک ہیں۔

پہلی دفعہ بیماری کے وقت وہ کینیڈا میں انیس بزمی کی فلم تھنک یو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ بیماری کی وجہ سے انہیں بھارت واپس آنا پڑا۔دوسری جانب وہ پنکج کپور کی فلم موسم کی بھی ہیروئن ہیں تاہم اب یہ فلم بھی درمیان میں اٹک گئی ہے۔ ا ن فلموں کے لئے نہایت مہنگے سیٹس تیار کرائے گئے تھے جو اب بالکل بے سودہوگئے ہیں۔