URDUSKY || NETWORK

ڈیوڈ وارنر کی سنچری، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف برتری حاصل کر لی

32

Australia opener David Warner enjoyed a measure of redemption as he scored his first Test century since a year-long ban for ball-tampering on Friday.

آسٹریلیا نےاوپنرز کے شاندار کھیل کی بدولت پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط کرتے ہوئے پہلی اننگز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میچ کے پہلے دن 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، اسد شفیق 76رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے تھے۔

آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی باؤلرز نے اننگز کی ابتدا میں آسٹریلین بلے بازوں کو تھوڑا پریشان کیا لیکن چند اوورز بعد دونوں اوپنرز کے سامنے پاکستانی باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے۔

نسیم شاہ نے میچ میں توقعات پر پورا اترتے ہوئے برق رفتار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی میزبان بلے بازوں کو زیادہ پریشان نہ کر سکے۔

دونوں بیٹسمینوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا اور اس دوران کپتان اظہر علی اور ٹیم مینجمنٹ کے چہرے پر پڑنے والی شکنیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھیں۔

پاکستان کو میچ میں پہلی وکٹ اس وقت ملی جب نسیم شاہ نے 56 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کو چلتا کردیا لیکن 16سالہ فاسٹ باؤلر اس وقت بدقسمت ثابت ہوئے جب تھرڈ امپائر نے اس گیند کو نوبال قرار دے دیا۔

اس کے بعد انتہائی کوشش کے باوجود پاکستانی باؤلرز چائے کے وقفے تک کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے اور آسٹریلین اوپنرز نے نے دو سیشنز میں بغیر کسی نقصان کے 195رنز بنا لیے تھے۔

چائے کے وقفے کے فوراً بعد ڈیوڈ وارنر نے اپنی سنچری اور اوپنرز نے اپنی ڈبل سنچری شراکت مکمل کی۔

یہ آسٹریلین اوپنر کی بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ایک سالہ پابندی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری ہے جہاں وہ ایشز سیریز میں بری طرح ناکام رہے تھے۔

پاکستان کو اننگز میں بالآخر پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 222 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے جو برنز کی وکٹیں بکھیر دیں جو نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 97رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

آسٹریلیا نے جلد ہی پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور تک رسائی حاصل کر کے میچ میں برتری حاصل کر لی اور اب تک ایک وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے ہیں، وارنر 128 اور مارنس لبوشین 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔