URDUSKY || NETWORK

پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

پاکستان نے پانچ روزہ کرکٹ میں وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا

23

پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں میچ کی چوتھی اننگز 1000 سے زائد گیندیں کھیل کر میچ بچانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے 1939 میں ڈربن میں ایک ہزار سے زائد گیندیں کھیل کر میچ کو بچایا تھا۔

یہاں یہ بات علم میں رہے کہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے اس میچ کا وقت متعین نہیں تھا اور 10ویں روز اس کا اختتام کرنا پڑا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ کو اس لیے برابری پر ختم کیا گیا کیونکہ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو انگلینڈ کو گھر لے جانے والی کشتی روانہ ہوجاتی۔

موجودہ قواعد کے اعتبار سے اس وقت ٹیسٹ میچ 5 روز پر مشتمل ہوتا ہے، اور اس پانچ روز کے دورانیے میں کوئی ٹیم آج تک ایک ہزار سے زائد گیندیں کھیل کر ٹیسٹ میچ نہیں بچاسکی۔

بشکریہ: سوشل میڈیا، جنگ