URDUSKY || NETWORK

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، حسن علی ٹیم سے باہر

56

Misbah-ul-Haq told that Hasan Ali will not be a part of the squad and
Usman Shinwari replaces unfit Hasan Ali in Sri Lanka ODIs

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیاہے جس میں فاسٹ باولر کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہناتھا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں 16 رکنی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ، ٹیم میں نائب کپتان بابر اعظم، فخر زمان، عثمان شنواری ، آصف علی ، عماد وسیم، امام الحق ،محمد عامر ، محمد نواز ، عابد علی ، محمد رضوان ، وہاب ریاض ، افتخار احمد ، حارث سہیل ، محمد حسین اور شاداب خان شامل ہیں ۔مصباح الحق کا کہناتھا کہ فٹنس کے مسائل کے باعث حسن علی کو منتخب نہیں کیا گیاہے ،ان کا کہناتھا کہ شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائر ہو چکے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حسن علی کو کمر میں تکلیف ہے ۔