URDUSKY || NETWORK

ورزش انتہائی ضروری

119
ورزش انتہائی ضروری

جسمانی ورزش ہماری روز مرہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہونی چاہیے اور اس کے لیے ہمیں پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر لینا چاہیے۔ اگر کسی کو صبح سویرے ورزش کے لیے وقت دستیاب نہیں ہوتا تو اسے شام کو اس کے لیے ٹائم ضرور نکالنا چاہیے۔

 

جرمن فزیشن Herbert Loellgen کے بقول ورزش ایک ایسی عادت ہے جو انسانوں کو نہ صرف کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ اس سے انسان ایک خوشگواری بھی محسوس کرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ورزش انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے وقت نکالنا بہت ضروری ہے۔

لوئلگن کہتے ہیں کہ مصروف اوقات کے باعث اگر کسی کو دن کے آغاز پر ورزش کے لیے وقت نہیں ملتا تو اسے چاہیے کہ وہ شام کو وقت ضرور نکالے۔ ان کے مطابق اگر کسی دن ورزش کے لیے وقت نہیں بھی ملتا تو اس سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے اور اگلے دن ورزش کر لینی چاہیے۔

ورزش انتہائی ضروریBildunterschrift: ورزش کئی بیماریوں سے نجات دلاتی ہے

ماہرین کے مطابق عموماﹰ جب کسی کو معمول کے مطابق ورزش کے لیے وقت دستیاب نہیں ہوتا تو کئی واقعات میں بہت سے  لوگ  سمجھتے ہیں کہ وہ جسمانی ورزش کو جاری نہیں رکھ سکتے اس لیے وہ اسے خیر باد بھی کہہ دیتے ہیں۔

لوئلگن کے بقول آج کل کی تیز رفتار زندگی میں انسانی جسم کے لیے ورزش کی ضرورت نہایت زیادہ ہو چکی ہے۔ وہ کہتے ہیں جوگنگ، سائیکلنگ اور کوہ پیمائی ایسی جسمانی مشقتیں ہیں، جو انسان جسم کے تمام مساموں اور پٹھوں کو متحرک کرتی ہیں۔

کئی مطالعے اس بات کو ثابت کر چکے ہیں کہ ورزش کی بدولت انسان کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کے جائزوں کے مطابق باقاعدہ ورزش کی بدولت کینسر کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔  عالمی ادارہ صحت سے وابستہ ٹم آرمسٹرانگ کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ایک ہفتے میں کم ازکم پانچ دن تیس منٹ کے لیے واک کرنی چاہیے

 

 

DWDبشکریہ