URDUSKY || NETWORK

بارش کے سبب کراچی میں 10سال بعد ون ڈے کرکٹ کی واپسی

85

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش اور نیشنل اسٹیڈیم کی خراب آؤٹ فیلڈ کے سبب منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونا تھا جس کے ساتھ ہی شہر قائد میں 10بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہونی تھی۔

تاہم جمعہ کو شدید بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور احاطے میں جمع ہونے والے پانی کو نہ نکالا جا سکا اور میدان کھیل کے قابل نہ ہو سکا جس کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بارش کے سبب دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا اور اتوار کو ہونے والا میچ اب پیر 30 ستمبر کو ہو گا۔

کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا ایک منظر— فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا ایک منظر— فوٹو: اے ایف پی
میچ دیکھنے لیے آئی خواتین شائقین کرکٹ کا اپنے ٹکٹ کے ہمراہ ایک انداز— فوٹو: اے پی
میچ دیکھنے لیے آئی خواتین شائقین کرکٹ کا اپنے ٹکٹ کے ہمراہ ایک انداز— فوٹو: اے پی
کراچی میں شدید بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں جا بجا پانی بھر گیا تھا— فوٹو: رائٹرز
کراچی میں شدید بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں جا بجا پانی بھر گیا تھا— فوٹو: رائٹرز
پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کے سبب سری لنکن کپتان لہیرو تھری مانے مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کے سبب سری لنکن کپتان لہیرو تھری مانے مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پہلا ون ڈے میچ منسوخ کیے جانے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا عملہ سامان سمیٹ رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
پہلا ون ڈے میچ منسوخ کیے جانے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کا عملہ سامان سمیٹ رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی