URDUSKY || NETWORK

ایسپرن کا استعمال اور بینائی کی کمزوری

221

یورپ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسپرن کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے عمر رسیدہ افراد کے بینائی کی کمزوری کا شکار ہونے کے امکانات درد سے آرام دینے والی یہ عام دوا استعمال نا کرنے drug_tabletوالوں کی نسبت دوگنے ہوتے ہیں۔

تحقیق کے دوران اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار سے یہ ثابت نہیں ہوا کہ ایسپرن ہی بینائی کی کمزوری کی وجہ بتنی ہے، تاہم اس کے نتائج کو اس لیے باعث تشویش سمجھا جا رہا ہے کیوں کہ امراض قلب میں مبتلا عمر رسیدہ افراد کی ایک بڑی تعداد ایسپرن کا روزانہ استعمال کرتی ہے۔

بوسٹن شہر کے بریگم اینڈ ویمنز ہسپتال کے ولیم کریسن کہتے ہیں کہ عمر کے باعث بینائی کی کمزوری کا شکار افراد کو ایسپرن کا استعمال تجویز کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔ ولیم کریسن متعلقہ تحقیق کا حصہ نہیں تھے۔

اس تحقیق کے دوران 65 برس سے زائد عمر کے تقریباً 4,700 افراد سے اُن کی صحت اور رہن سہن سے متعلق معلومات اکٹھا کی گئیں۔ ایسپرن کا روزانہ استعمال کرنے والے 839 افراد میں سے 36 بینائی کی کمزوری کا شکار تھے۔