URDUSKY || NETWORK

انگريزی ادب کا اعلی انعام، ہاورڈ جيکبسن کے لئے

130

انگريزی ادب کا اعلی انعام، ہاورڈ جيکبسن کے لئےbooks

لندن کے ايک ناولسٹ ہاورڈ جيکبسن کا نام بُکر ايوارڈ کے لئے اس سے پہلے بھی تجويز ہوتا رہا تھا ليکن انعام اُنہيں بہت طويل انتظار کے بعد اب ملا ہے۔ وہ اپنی تصنيفی صلاحيتوں کے علاوہ انعام کے انتظار کے لئے بھی مشہہور ہيں۔

ہوورڈ جيکبسن ، سن 2010 کا بُکر ادبی انعام پانے کے بعد

اس سال کا مشہور Booker Prize ،  برطانوی مصنف ہاورڈ جيکبسن کو دينے کا اعلان کيا گيا ہے۔ اُنہيں يہ انعام، محبت، خسارے اور محرومی اوريہوديت پسندی پر اُن کے ناول کو ديا گيا ہے۔ جيکبسن نے اس ناول  ” The Finkler Question”   ميں اسکول کے زمانے کے دو پرانے دوستوں اور اُن کے اُستاد کی کہانی لکھی ہے۔ اُنہيں ملنے والے انعام کی رقم 80 ہزار ڈالر ہے۔ لندن کے اس مصنف اور کالم نگار کا نام اس سے پہلے دو مرتبہ بُکر ايوارڈ کے لئے لمبی مدت تک زير غور رہا تھا۔ اس مرتبہ ٹام ميکارتھی اور دو دفعہ بُکر پرائز لينے والے پيٹر کيری کے نام بھی انعام کے لئے زير غور تھے، ليکن بالآخر جيکبسن کو منتخب کيا گيا۔ سن 2009 کا بُکر پرائز حاصل کرنے والی ہليری مينٹل

جيکبسن اپنی تصنيفی صلاحيتوں کے ساتھ ساتھ اس لئے بھی مشہور ہيں کہ وہ بڑے ادبی انعامات کے بہت قريب تک پہنچ جانے کے باوجود بھی اُن سے محروم ہی رہتے ہيں۔ اُنہوں نے بُکر ايوارڈ ليتے وقت اس بارے ميں مزاح کيا کہ وہ کتنے لمبے عرصے سے اس انعام کا انتظار کررہے تھے۔ اُنہوں نے لندن ميں انعام وصول کرنے کی اس تقريب ميں تقرير کرتے ہوئے کہا: "ميرے پاس اس وقت الفاظ نہيں ہيں۔ خوش قسمتی سے ميں يہ تقرير سن 1983 ہی ميں تيار کرچکا تھا۔ اب سوچ ليجيے کہ مجھے کتنے لمبے عرصے تک انتظار کرنا پڑا ہے۔” جيکبسن نے مزيد کہا:  ” يہ بہت حيران کن بات تھی کيونکہ ميں اس کا بہت عادی بن گيا تھا کہ بُکر پرائز والے مجھے پسند ہی نہيں کرتے۔”  سن 2008 کا بُکر پرائز لينے والے بھارتی مصنف اروند اڈيگا

ہاورڈ جيکبسن کو يہ انعام دينے والی پانچ ججوں پر مشتمل جيوری نے يہ فيصلہ متفقہ طور پر نہيں کيا بلکہ تين جج اس کے حق ميں اور دو مخالف تھے۔ تاہم جيوری کے چير مين، برطانوی شاعر اينڈريوموشن نے کہا کہ جيکبسن کا ناول ” اس عظيم انعام کا پوری طرح سے حقدار ہے۔” موشن نے يہ بھی کہا: ” Finkler Question ايک شاندار کتاب ہے: بہت پُر مزاح، نفيس و نازک، ليکن اس کے ساتھ ہی غمناک اور ذہانت سے پُر بھی۔”

جيکبسن نے اپنے ناول کے مرکزی کردار کے طور پر بی بی سی ريڈيو کے ايک سابق پروگرام پروڈيوسر جولين ٹريسلو کو منتخب کيا ہے جو خود يہودی نہ ہونے کے باوجود يہوديت ميں بہت زيادہ دلچسپی محسوس کرتا ہے۔اس کہانی ميں دو يہودی دوستوں سے جولين کے تعلقات کی روشنی ميں اس موضوع کا احاطہ کیا گيا ہے۔

گارجين اور انڈی پينڈينٹ سميت برطانوی اخبارات نے ہوورڈ جيکسن کو بُکر پرائز ديے جانے کی تعريف کی ہے اور لکھا ہے کہ وہ ايک طويل عرصے سے اس کے مستحق تھے۔

انگريزی زبان کے ادب کے اعلی ترين اعزازات ميں سے يہ انعام بُکر پرائز ہرسال کامن ويلتھ، آئر لينڈ يا زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ناول نگار کو ديا جاتا ہے۔ يہ ناول انگلش ميں ہونا چاہيے اور يہ بھی ضروری ہے کہ اس کی اشاعت پچھلے سال ہوئی ہو۔