ماہواری(ماہانہ ایام) کے بارے میں مکمل معلومات | Why do girls have periods?
Having a period is part of the reproductive cycle. It basically works like this: your ovaries release an egg every month. A hormone called progesterone begins to prepare your uterus for the fertilization and implantation of that egg into the lining of the uterus…aka pregnancy. The levels of another hormone, estrogen, go up too. When a pregnancy doesn’t occur, the hormones progesterone and estrogen go back down again. This causes the lining in your uterus to need to regenerate itself in preparation for the next time your ovaries release an egg. This is when you have your period. This entire cycle takes about a month. Your actual period is the last step before the entire process starts all over again.
I know this probably seems confusing so the short and sweet answer to your question is that your uterus needs to get rid of the egg released by your ovaries every month and your period is the way it does that.
Being a woman, I understand that having a period is disgusting, messy, smelly, painful and just plain not fun but it is a necessary part of the reproductive cycle.
When do girls have their period?
They can have their first period from around the ages of 11 and on. There are many questions and myths surrounding this exciting/difficult/occasionally painful time. The important facts and relevant information, taken from the personal experiences of generous contributors, are listed below.
How Do I Tell My Mom or Dad That I Got My First Period?
It’s normal to feel a little shy about sharing this bit of news. In some families, talking about body stuff might seem like no big deal. With this kind of family, they might take you out to dinner to celebrate your womanhood! Other families may be more private, so a girl might not know exactly what to say or whom to tell. But this news needs to be shared, at least with one grown-up in the family. You might just pull the person aside and say it clearly, like this: "I got my first period today. Do you think you can help me get some supplies?” If brothers and sisters find out, they might razz you a bit. Just tell them that it means you’re getting older.
How Does a Tampon Work?
Unlike pads, which catch blood after it comes out of the vagina, a tampon is inserted in the vagina. It’s made of soft material with a string for easy removal. The opening to the vagina is between the urethra (where pee comes out) and the anus (where poop comes out). It may take a while to get the hang of using tampons. Inside each box, there’s an instruction booklet that will tell you how to do it. If a tampon ever does feel "stuck,” it’s only temporary. It can’t get lost inside you because there’s no other way out except through the vagina. Relax and wait a few minutes; you should be able to get the tampon out.
Can I Go Swimming During My Period?
Swimming during your period isn’t a problem. However, you will want to use a tampon when swimming so you don’t bleed on your swimsuit. Pads won’t work. The tampon won’t fall out if it is inserted correctly, so go ahead and make a splash! Tampons also can be helpful for girls who exercise or play sports during their periods. Although pads will work, they can be bulky and uncomfortable.
Everyone Says You Need to be Prepared for Your Period by Having Pads or Tampons. What Happens If I Don’t Have Them?
If this happens, here are your options: Borrow from a friend, buy some from a restroom dispenser, visit the school nurse if you’re at school, or call home so your mom or dad can bring you what you need. If you are desperate and trying to keep your clothes from staining, you can fold up some tissues or toilet paper and place them in your underwear. That won’t work for long, so you’ll need to get some pads or tampons quickly. If you are nervous about telling the school nurse, a teacher, or another adult about what you need, write it down on a piece of paper or use code words. You might say that "it’s that time of the month” or that you need some "personal supplies.” Even better, keep extras in your backpack, locker, or gym bag.
What If Blood Leaks Through My Undies and Pants?
Oh, no! There’s blood on the back of your pants – what do you do? It happens to just about every girl at some point. Sometimes it happens in a place where you aren’t at home, so you can’t change right away. But if you are wearing a sweater or jacket, you can take it off and tie it around your waist. Then get a fresh tampon or pad so that it doesn’t bleed through your pants more than it already has. Change as soon as you can. You’ll need to rinse your underwear and pants with cold water as soon as possible. Sometimes, the stain comes out and sometimes it doesn’t. To avoid this mishap, change your pads and tampons regularly, and keep extras in your backpack or locker. For extra protection on heavy days, some girls wear a pad with a tampon. As added insurance, wear dark-colored underwear and pants during your period.
What is period in girls?
a period is when the blood sheds from the nest that is forming in your stomach to have a baby and the blood comes out your vagina. you will need to use a pad which is a absorbent little pad that you put in your underwear and when the blood comes out the pad absorbs it in. you can also use a tampon which is worn inside the body. it takes in the blood before it comes out of the body. i would prefer tampons because they feel drier and do not make such a mess.
Why do girl get their period?
When a woman ovulates, the lining of the uterus thickens to prepare for the zygote and when it’s not fertilized the lining of the uterus breaks down and the egg and lining leaves the uterus by bleeding.
Why do Girls have periods?
ماہواری(ماہانہ ایام) کے بارے میں تمام باتیں |
|
ماہواری کیا ہے؟لڑکیوں اور عورتوں کو ہر ماہ اُن کی بیضہ دانی سے ایک انڈہ خارج ہوتا ہے، جو نَل سے ہوتا ہُوا بچّہ دانی میں پہنچ جاتاہے۔ بیضہ دانی سے انڈے کے خارج ہونے سے پہلے، بچّہ دانی کی اندرونی سطح پر زائد خون اور عضلات کی تہہ بڑھنا شروع ہوجاتی ہے۔ اگر یہ انڈہ منی کے جرثومے سے بارآور ہوجاتا ہے تو یہ بچّہ دانی میں ٹھہر جاتا ہے اور جنین (fetus) بننے لگتا ہے۔ بیان کردہ زائد خون اور عضلات جنین کو صحت مند رکھنے اور اس کی افزائش میں کام آتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر مواقع پر انڈہ بار آور ہوئے بغیر بچّہ دانی سے گزر رہاہوتا ہے۔ ایسی صورت میں زائد خون اور عضلات کی ضرورت نہیں رہتی اور یہ فُرج کے راستے سے خارج ہوجاتے ہیں۔ یہ عمل ماہواری کہلاتا ہے۔ بعض لوگ اِسے ماہانہ ایام یا تاریخ بھی کہتے ہیں۔ ماہواری آنے سے لڑکیوں کو یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ بلوغت کا عمل جاری ہے اور یہ کہ بلوغت کے ہارمونز اپنا کام کر رہے ہیں۔ کسی لڑکی کو ماہواری آنے کی توقع کب ہو سکتی ہے اور یہ کب تک جاری رہتی ہے؟9سے 16سال کی عمر کے درمیان کسی بھی وقت ماہواری جاری ہو سکتی ہے، تاہم اپنی سہیلیوں سے موازنہ نہیں کیجئے کیوں کہ بعض کو ماہواری جلد آسکتی ہے اور بعض کو دیر سے۔ ہر لڑکی منفرد ہوتی ہے اور اس کا اپنا جسمانی نظام ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ اس بات سے فکر مند ہیں کہ آپ کی ماہواری ابھی تک شروع نہیں ہوئی تو ہمارے پینل کے ماہرین سے رابطہ کیجئے اور 24 گھنٹوں کے اندر جواب حاصل کیجئے۔ ماہواری کا دورانیہ عام طور پر 2سے7دِن تک جاری رہتا ہے۔ ماہواری کا دورانیہ کیا ہوتا ہے اور میں اِس کا حساب اپنے لئے کس طرح لگا سکتی ہُوں؟ماہواری کے ایام کے درمیان وقفے کو ماہواری کا دورانیہ کہا جاتا ہے۔ لہٰذا ماہواری کے دورانئے کا حساب آسانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ ایک ماہواری سے دُوسری ماہواری آنے تک کے دِنوں کا شُمار کیجئے۔ بعض کا دورانیہ 28دِن، 24دِن، 30دِن یا 35دِن بھی ہو سکتا ہے ۔ ماہواری سے پہلے کی علامات کا مجموعہ (PMS) کیا ہوتا ہے؟لڑکیوں میں ماہواری شروع ہونے سے ایک یا دَو ہفتے پہلے بعض علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ایسی چند علامات ذیل میں درج ہیں : |
|
مروڑ۔
بعض لڑکیوں میں یہ علامات ہلکی ہوتی ہیں جب کہ بعض کے لئے یہ علامات زیادہ شِدّت کے ساتھ ظاہر ہوتی ہیں۔ ہر صورت میں یہ بات یاد رکھئے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے اور درد ختم کرنے والی دوا سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ اگر اِن علامات کی شِدّت بہت زیادہ ہو یا یہ علامات ماہواری شروع ہونے کے بعد بھی جاری رہیں تو ہمارے پینل کے ماہرین کو ای میل کے ذریعے لکھئے اور 24گھنٹوں کے اندر جواب حاصل کیجئے۔ ماہواری کے دِنوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ماہواری کے دِنوں میں جسم کے ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے۔بعض لڑکیوں یا خواتین کے جسم میں Prostaglandin نامی ہارمون زیادہ مقدار میں بنتا ہے جس کی وجہ سے بچّہ دانی کے عضلات میں مروڑ اور درد پیدا ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں درد ختم کرنے والی کوئی ہلکی دوا لی جا سکتی ہے، یا گرم پانی کی بوتل سے پیٹ کی سکائی کی جاسکتی ہے یا گرم پانی سے نہایا جا سکتا ہے۔ ایسٹروجین ایک اور زنانہ ہارمون ہے جس سے مجموعی طور پر، خواتین کو تسکین اور بہتری محسوس ہوتی ہے۔ ماہواری شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے جسم میں ایسٹروجین کی مقدار کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ ۔ ۔ اِس وجہ سے،ماہواری کے ساتھ، بعض خواتین کے مزاج میں تبدیلی آتی ہے۔ ماہواری سے پہلے کی علامات (PMS) سے کس طرح نمٹا جاسکتا ہے؟ماہواری سے پہلے کی علامات کی دیکھ بھال درجِ ذیل خود احتیاطی تدابیر کے ذریعے کی جاسکتی ہے: |
|
اپنی غذا تبدیل کیجئے:
ورزش کو اپنا معمول بنائیےہفتے کے اکثر دِنوں میں کم از کم 30 منٹ تک تیز چال کیجئے، سائیکل چلائیے، تیراکی کیجئے یا کوئی اور جسمانی حرکت کی سرگرمی کیجئے۔ روزانہ ورزش کرنے سے صحت مجموعی طور پر بہتر ہو جاتی ہے اور تھکن اور ڈپریشن دُور ہوجاتا ہے۔ تناؤ میں کمی
چند ماہ تک اپنی علامات کا ریکارڈ رکھئےعلامات کا ریکارڈ رکھنے سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ علامات شروع کرنے والے عوامل کیا ہیں اور علامات ظاہر ہونے کا وقت کیا ہوتا ہے۔ اِس طرح آپ اپنے معالج سے اپنے مسائل کے بارے میں بات کر سکیں گی تا کہ وہ اِن علامات کو کم کرنے کے لئے آپ کو مناسب تدابیر بتا سکے۔ ماہواری سے پہلے کی علامات کے بارے میں غلط فہمیاں اورحقائقغلط فہمی: ماہواری کے دوران ہمیشہ آرام کرنا چاہئے اور کبھی ورزش نہیں کرنا چاہئے۔ حقیقت: جس بات سے آپ کو آرام محسوس ہو وہ کیجئے، لیکن ورزش کرنے سے نہ گھبرائیے کیوں کہ اِس سے ماہواری کے بہاؤپر فرق نہیں پڑتا ہے، بلکہ ورزش کرنے سے عضلات میں آکسیجن زیادہ مقدار میں پہنچتی ہے اور درد میں کمی آجاتی ہے۔
غلط فہمی: ماہواری کے دوران نہانے سے مروڑ/ دردمیں اِضافہ ہو جاتاہے ۔
حقیقت: ماہواری کے دوران نہانا بالکل دُرست ہے۔ درحقیقت ماہواری کے دِنوں میں نہاناصفائی کے لحاظ سے نہایت اہم ہے۔ اگر نہانے کے دوران کچھ خون یا دھبّے آجائیں تو گھبرائیے نہیں، یہ بالکل معمول کے مطابق ہے۔ غلط فہمی: ماہواری کا خون، ‘‘گندہ’’ خون ہوتا ہے۔ حقیقت: ماہواری کا خون درحقیقت بچّہ دانی کی اندرونی دیواروں کے عضلات کا بہاؤ ہوتا ہے تا کہ نئے عضلات بن سکیں، لہٰذااِس میں ‘‘گندہ’’ ہونے کی کوئی بات نہیںہے۔
غلط فہمی: انڈے، مُرغی، بکرے کا گوشت اور خشک میوہ نہیں کھانا چاہئے کیوں کہ یہ ‘گرم’ ہوتے ہیں اور اِن کی وجہ سے ماہواری جلدشروع ہو سکتی ہے۔
حقیقت: بشمول مندرجہ بالاغذاؤں کے آپ کو ہر قِسم کی غذا لینا چاہئے۔ اِس کے علاوہ موسم کی سبزیاں اور پھل بھی کھانا چاہئیں۔ غلط فہمی: ماہواری کے دِنوں میں بہت خون ضائع ہوتا ہے۔ حقیقت: اِس کی مقدار زیادہ محسوس ہو سکتی ہے لیکن نظر آنے والی مقدار سے اِس کی حقیقی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ بشکریہ |
عمر کے لحاظ سے ماہواری کا بند ہوجانا
عورت کی زندگی میں ،جب اُس کے تولیدی دورانئے ختم ہونے لگتے ہیںتو عمر کے لحاظ سے اُس کی ماہواری رفتہ رفتہ بند ہوجاتی ہے۔بالغ عورتیں جن کے جسم میں بچّہ دانی موجود ہواور وہ حاملہ نہ ہوں اور اُن کی چھاتیوںسے دُودھ بھی نہ آرہا ہوتو مستقل طور پر ماہواری بند ہونے کی علامت یہ ہے کہ کم از کم ایک سال تک ماہواری نہ آئے۔ یہ کیفیت قُدرتی عمل کا حِصّہ ہے جو اکثرعورتوں کو لگ بھگ 45 سال کی عمر سے درپیش آتا ہے۔عورت کی عمر کے اِس مرحلے میں بیضہ دانیاں اپنا کام چھوڑ دیتی ہیں اور اُسے بانجھ سمجھا جا تاہے اور اب اُسے حاملہ ہونے کے اِمکان کے بارے میں غور کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
عمر کے لحاظ سے ماہواری بند ہونے کی تکالیف کا علاج ہر عورت کے لئے مختلف ہوتا ہے۔اِس علاج میں بے آرامی اور تکلیف والی علامات کو کم کرنے یا دُور کرنے پر توجّہ دی جاتی ہے۔
عمر کے لحاظ سے ماہواری بند ہونے سے پہلے کا عرصہ (Perimenopause)
عمر کے لحاظ سے ماہوار ی راتوں رات بند نہیں ہوجاتی بلکہ یہ عمل رفتہ رفتہ واقع ہوتا ہے ۔اور یہ عبوری دَور ہر عورت کے لئے مختلف ہوتا ہے ۔اِن عبوری سالوں کے دوران ،بہت سی عورتوں میں ہارمونز کی کمی بیشی کی وجہ سے ،عورتوں میں واضح اورطبّی طور پر قابلِ مشاہدہ جسمانی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں ۔اِن علامات میں سے ایک بہت مشہور علامت ’’جسم میں گرمی کا دور‘‘ ہوتی ہے ، یعنی اِس کیفیت میں جسم کے درجہ حرارت میں اچانک تیزی سے اِضافہ ہوجاتا ہے۔اِس عبوری دَور میں ،عام علامات میں ،مزاج میں تبدیلی ،نیند میں خلل ،تھکن، اور حافظے کے مسائل شامل ہیں۔
عمر کے لحاظ سے ماہواری بند ہونے کی علامات
عمر کے لحاظ سے ماہواری بند ہوجانے کے بعد عورت درجِ ذیل علامات میں سے کچھ علامات محسوس کر سکتی ہے۔
خون کی نالیوں کی علامات
- جسم میں گرمی کا دَور
- آدھے سَر کا درد
- فُرج سے خلافِ معمول خون آنا
- دِل کے دورے کا زائد خطرہ
پیشاب اور جنسی اعضاء کی علامات
- خارش
- آخُشکی
- پیشاب آنے کی تعداد میں اِضافہ/بار بار پیشاب آنا
- پیشاب روکنے کی صلاحیت نہ ہونا (ایسا شاذونادر صورتوں میں ہی ہوتا ہے
- فُرج اور پیشاب کی نالی کے انفکشنز کا زائد اِمکان
ہڈّیوں کے ڈھانچے کی علامات
- کمر میں درد
- جوڑوں اور عضلات میں درد
- ہڈّیوں کا بُھربُھرا پن (osteoporosis) یعنی ہڈّیوں کا مواد کم ہو جاتا ہے اور ہڈّی ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
جِلد اور نرم عضلات کی علامات
- جِلد کا پتلا ہوجانا
- چھاتیوں کا سُکڑ جانا
نفسیاتی علامات
- ڈپریشن اور تشویش ہونا
- تھکن
- مزاج میں چڑچڑاہٹ
- حافظے میں کمی یا حافظہ ختم ہوجانا
- مزاج میں خلل پیدا ہونا
- نیند میں خلل واقع ہونا
جنسی علامات
- فُرج کی خُشکی کی وجہ سے تکلیف دہ جنسی ملاپ ہونا
- جنسی خوا ہش میں کمی پیدا ہونا
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
خواتین کی زندگی میں معمول کے مطابق آنے والا ایک معاملہ حیض ہے ، یعنی ماہواری ، جسے اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کی تما م کی تما م بیٹیوں پر لکھ دیا ہوا ہے ،
اور اس کی خبر ہمیں اللہ کے بعد کائنات کی سب سے سچی ہستی ، اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے عطافرمائی ہے کہ جب وہ اپنے حج پر تشریف لے گئے تو ان کی سب سے زیادہ محبوبہ ہستی ، اِیمان والوں کی والدہ محترمہ ، أمیر المؤمنین ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہُ کی بیٹی عائشہ رضی اللہ عنہا پر حیض وارد ہو گیا ، اور وہ ایک طرف روتے بیٹھی ہوئی تھیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ان کو روتے دیکھ کر دریافت فرمایا (((((ما لَكِ أَنُفِستِ ::: کیا ہوا ؟ کیا حیض وارد ہو گیا ؟ ))))) انہوں نے عرض کیا "”” جی ہاں "”” تو اِرشاد فرمایا ((((( إِنَّ هذا أَمرٌ كَتَبَهُ الله على بَنَاتِ آدَمَ فَاقضِي ما يَقضِي الحَاجُّ غير أَن لَا تَطُوفِي بِالبَيتِ ::: یہ کام اللہ نے آدم (علیہ السلام ) کی بیٹوں پر لکھ دیا ہوا ہے لہذاتم وہ سب کچھ کرو جو حج کرنے والا کرتا ہے سوائے گھر ( یعنی خانہ کعبہ ) کا طواف کرنے کے ))))) صحیح البخاری /کتاب الحیض /پہلی حدیث ، صحیح مسلم / کتاب الحج /باب 17 ،
اللہ کے لکھے ہوئے اس معاملے میں سے کسی کے لیے کوئی استثناء نہیں ، جی اللہ کی حکمت سے ، اللہ تعالی کسی میں کوئی ایسا نُقص رکھ دے جس کی وجہ سے وہ اللہ کے لکھے ہوئے اس فیصلے سے مبراء نظر آئے تو وہ اور بات ہے ،لیکن کسی کے لیے کہیں کوئی ایسی خصوصی رحمت یا عنایت نہیں کہ جس کی بنا پر اسے اس حیض والے معاملے سے پاک رکھا گیا ہوا ، ایسی عورت کا ایک سب سے بڑا نقصان تو یہ ہوتا ہے کہ عموما ً ایسی عورت اولاد والی بننے کی قابل نہیں ہوتی ،
حیض (ماہواری )جس کے آنے پر کوئی بھی لڑکی یا عورت شرعی طور پر پاکیزگی کے حکم سے نکل جاتی ہے ، اور جب اللہ کے حکم سے اس کا حیض تھمتا ہے تو اس کو دوبارہ شرعی پاکیزگی خود سے اختیار کرنا ہوتی ہے ، جس کے بعد ہی وہ نماز وغیرہ پڑھ سکتی ہے ،
یہ معاملہ ساری اُمت میں متفق علیہ ہے کہ کوئی عورت حیض اور نفاس کی حالت میں شرعی طور پر ناپاکی کے حُکم میں ہوتی ہے اور اس حالت میں نماز نہیں پڑھ سکتی ، جب تک کہ حیض رکنے کے بعد وہ ایک مخصوص طریقے پر پاکیزگی اختیار نہیں کرتی ،
اور بڑی عظیم بات ہے کہ یہ احکام قران میں مذکور نہیں ہیں ، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنّت مبارکہ میں ہیں ، اب اللہ جانے مخلتف فلسفوں کے شکار لوگ ان احکام کو کسی کھاتے میں رکھتے ہیں ، حیض و نفاس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اللہ کی طرف سے کی گئی وحی کے مطابق اس کی تعلیم عطا ء فرمائی ، وہ تعلیم جو اللہ کی کتاب قران الحکیم میں نہیں ،
اپنی مسلمان بہنوں ، بیٹیوں کے لیے یہ تعلیمات یہاں پیش کرتا ہوں
بشکریہ پاک نیٹ
::::: حیض (ماہواری) اور جنابت سے پاکیزگی (2) :::::
ایمان والوں کی والدہ محترمہ ، امی جان عائشہ بنت أمیر المؤمنین ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہما و أرضاہما کا فرمان ہے کہ (ایک دفعہ ) فاطمہ بنت حُبیش (رضی اللہ عنہا ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے دریافت فرمایا "”” يا رَسُولَ اللَّهِ إني امرَأَةٌ استحاض فلا أَطهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ ::: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ) میں استحاضہ کی حالت میں ہی رہتی ہوں لہذا کبھی پاک نہیں رہتی تو کیا میں نماز پڑھنا چھوڑ دوں "”” تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا ((((( إنما ذَلِكِ عِرقٌ وَلَيسَ بِالحَيضَةِ فإذا أَقبَلَت الحَيضَةُ فَاترُكِي الصَّلَاةَ فإذا ذَهَبَ قَدرُهَا فَاغسِلِي عَنكِ الدَّمَ وَصَلِّي::: نہیں یہ تو عِرق ہے اور حیض نہیں لہذا جب تمہارا حیض آئے تو تُم نماز چھوڑ دو اور جب (تُمارے حیض کے برابر وقت )چلا جائے تو تُم خود پر سے خون دھو ڈالو اور نماز پڑہو ))))) صحیح البُخاری /کتاب الحیض / باب 8، صحیح مُسلم / کتاب الحیض / باب 14 ،
::::::: فقہ الحدیث :::::::
::::::: مسئلہ 1 ::::::: حیض کی مدت گذرنے کے بعد آنے والا خون استحاضہ کہلاتا ہے ، اور حیض کا حُکم نہیں رکھتا
:::::::مسئلہ 3 ::::::: حیض کی کوئی خاص مدت مقرر نہیں )
ایمان والوں کی والدہ محترمہ ، امی جان عائشہ بنت أمیر المؤمنین ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہما و أرضاہما کا فرمان ہے کہ (ایک دفعہ )ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور حیض (سے پاک ہونے )والے غُسل کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اِرشاد فرمایا (((((خُذِي فِرصَةً من مَسكٍ فَتَطَهَّرِي بها ::: کپڑے (یا روئی ) کا کوئی خوشبو لگا ہوا ٹکڑا لے کر اس کے ذریعے پاکیزگی اختیار کرو ))))) اُس عورت نے پھر کہا ::: اس کے ذریعے کیسے پاکیزگی اختیار کروں :::: تو اِرشاد فرمایا ((((( تَطَهَّرِي بها ::: اس کے ذریعے پاکیزگی اختیار کرو)))))) اُس عورت نے پھر پوچھا ::: کیسے ؟ ::: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا ((((( سُبحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِي ::: سبحان اللہ ، (بس) پاکیزگی اختیار کرو ))))) صحیح البُخاری / حدیث 308 / کتاب الحیض /باب 13 ،
یہ مسئلہ صحیح مُسلم کی ایک روایت میں مزید تفصیل سے بیان ہوا جس میں اس حکم کی جزئیات بھی واضح ہو جاتی ہیں ، اور ساتھ ہی ساتھ غسل جنابت کا طریقہ بھی ، وہ روایت یوں ہے کہ :::
ایمان والوں کی والدہ محترمہ عائشہ بنت أمیر المؤمنین ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہا ہی کا فرمان ہے کہ "””””” أسماء ( یہ أسماء بنت ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہما نہیں بلکہ أسماء بنت یزید بن السکن الانصاریہ ہیں ، انہوں ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے "””حیض سے (پاکیزگی کے لیے) غُسل کرنے کے بارے میں دریافت کیا "”” تو انہوں نے اِرشاد فرمایا ((((( تَأخُذُ إِحدَاكُنَّ مَاءَهَا وَسِدرَتَهَا فَتَطَهَّرُ فَتُحسِنُ الطُّهُورَ ثُمَّ تَصُبُّ على رَأسِهَا فَتَدلُكُهُ دَلكًا شَدِيدًا حتى تَبلُغَ شُؤُونَ رَأسِهَا ثُمَّ تَصُبُّ عليها المَاءَ ثُمَّ تَأخُذُ فِرصَةً مُمَسَّكَةً فَتَطَهَّرُ بها ::: تُم میں سے وہ (جس کو اس غُسل کی ضرورت ہو جائے ) اپنے لیے پانی لیے اور بیری (کے پتے ) لے اور پاکیزگی اختیار کرے اور خوب اچھی طرح پاکیزگی اختیار کرے پھر اپنے سر پر پانی ڈالے اور اپنے سر کو خوب اچھی طرح سے ملے یہاں تک پانی اُس کے سر کی تہہ تک پہنچے ، پھر وہ اپنے (جسم ) پر پانی ڈالے، پھر (کوئی) خُوشبو دار کپڑا لے کر اُس کے ذریعے پاکیزگی اختیار کرے )))))
تو أسماء نے پھر عرض کیا "”” وَكَيفَ تَطَهَّرُ بها ؟::: اور وہ (عورت ) اس کپڑے کے ذریعے کسی طہارت اختیار کرے ؟ "”” تو ارِشاد فرمایا (((((سُبحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِينَ بها ::: سُبحان اللہ ، (یہ تسبیح اظہار حیرت کے طور پر ہے کہ سبحان اللہ یہ ایسی بات ہے جو چھپ نہیں سکتی) اُس کے ذریعے پاکیزگی اختیار کرے )))))
اِیمان والوں کی والدہ محترمہ امی جان عائشہ رضی اللہ عنہا و أرضاھا نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ((((( سبحان اللہ ))))) فرمانے کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا "”””” كَأَنَّهَا تُخفِي ذلك تَتَبَّعِينَ أَثَرَ الدَّمِ ::: گویا کہ أسما ء بنت یزید کے لیے یہ بات واضح نہ ہو رہی تھی ( تو میں نے ان سے کہا ) اُس کپڑے کے ذریعے خون کے آثار اور خون والے مُقامات کو صاف کرو "”””
پھر أسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے جنابت کے غُسل کے بارے میں سوال کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ((((( تَأخُذُ مَاءً فَتَطَهَّرُ فَتُحسِنُ الطُّهُورَ أو تُبلِغُ الطُّهُورَ ثُمَّ تَصُبُّ على رَأسِهَا فَتَدلُكُهُ حتى تَبلُغَ شُؤُونَ رَأسِهَا ثُمَّ تُفِيضُ عليها المَاءَ ::: وہ (عورت جسے یہ غسل کرنا ہے ) پانی لے اور پاکیزگی اختیار کرے اور بہتر ین طور پر صفائی کرے یا مکمل طور پر صفائی کرے ، پھر اپنے سر پر پانی ڈالے اور سر کو اچھی طرح ملے یہاں تک پانی اس کے سر کی تہہ میں بالوں کی جڑوں تک پہنچے ، پھر اپنے (جسم ) پر پانی بہائے )))))
اِیمان والوں کی والدہ محترمہ امی جان عائشہ رضی اللہ عنہا و أرضاھا نے یہ حدیث مبارک بیان فرمانے کے بعد اِرشاد فرمایا "”””” نِعمَ النِّسَاءُ نِسَاءُ الأَنصَارِ لم يَكُن يَمنَعُهُنَّ الحَيَاءُ أَن يَتَفَقَّهنَ في الدِّينِ ::: عورتوں میں بہترین عورتیں أنصار کی عورتیں ہیں کہ ان کی حیاء نے انہیں دِین میں سمجھ داری سے نہیں روکا "”””
ان روایات میں یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ، اس صحابیہ رضی عنہا کے بارے بارے پوچھنے کے باوجود اپنی شرم و حیاء کے باعث اُن کو واضح جواب دینے سے گریز فرماتے رہے ، اور ایمان والوں کی والدہ ماجدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی بات کی وضاحت فرمائی ، جیسا کہ اسی صحیح مُسلم ، کی دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں (کہ اُس صحابیہ رضی اللہ عنہا کے بار بار پوچھنے پر ) "””” وَاستَتَرَ وَأَشَارَ لنا سُفيَانُ بن عُيَينَةَ بيده عَلى وَجهِهِ قال قالت عَائِشَةُ وَاجتَذَبتُهَا إلي وَعَرَفتُ ما أَرَادَ النبي صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فقلت تَتَبَّعِي بها أَثَرَ الدَّمِ وقال بن أبي عُمَرَ في رِوَايَتِهِ فقلت تَتَبَّعِي بها آثَارَ الدَّمِ::: اور رسول اللہ صلی علیہ و علی آلہ وسلم نے پردہ فرمایا ، اور سُفیان بن عینہ (اس حدیث کے ایک روای) نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے اپنے چہرے کو چھپا کر ہمیں یہ سمجھایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے رُخ انور کا پردہ کیسے فرمایا اور ہماری طرف اشارہ فرمایا (کہ جواب دیا جائے ) "””” تو میں نے اسے (أسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کو) اپنی طرف کھینچ لیا اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی (بات کی) مُراد سمجھائی "””””
دونوں روایات صحیح مُسلم / کتاب الحیض / باب 13 ، میں ہیں ،
سفیان بن عینہ رحمہ اللہ نے جو بات اپنے ہاتھ کے اشارہ سے سمجھائی وہ ان کی اپنی سوچ نہیں ، بلکہ ایک دوسری روایت میں ایسا کرنا براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے عمل مبارک کے طور پر بیان کیا گیا ہے ، اور یہ روایت مندرجہ ذیل ہے :::
"”””” ان امرأة أتت النبي صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم فسألته عن غسل الحيض فأمرها أن تغتسل بماء وسدر وتأخذ فرصة فتوضأ بها وتطهر بها قالت كيف أتطهر بها قال تطهري بها قالت كيف أتطهر بها فاستتر النبي صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم بيده وقال سبحان الله اطهري بها قالت عائشة فاجتذبت المرأة وقلت تتبعين بها أثر الدم "”””
صحیح ابن حبان ، کتاب الطہارۃ ، باب الغسل، ذکر 35 ، ( ذكر الاستحباب للمرأة الحائض استعمال السدر في اغتسالها وتعقيب الفرصة بعده )
روایات کا تنوع کچھ فارغ العلم لوگوں کو صحیح ثابت شدہ احادیث پر انکار کرنے کی طرف لے جاتا ہے جبکہ اگر غور کیا جائے تو یہ تنوع جسے ایسے لوگ اختلاف کہتے اور سمجھتے ہیں ، معاملات اور مسائل کی وضاحت پیش کرتا ہے ، بہر حال اس وقت ہمارا موضوع یہ نہیں ، ہم اپنے موضوع کی طرف واپس آتے ہوئے ان مذکورہ بالا صحیح احادیث کی فقہ پر غور کرتے ہیں ، تا کہ جن مسائل کو سمجھنے کے لیے یہ سب کچھ بیان کیا گیا ہے وہ وضاحت سے سامنے آ جائیں ، ان شاء اللہ ،
::::::: فقہ الحدیث :::::::
::::::: مسئلہ 1 ::::::: حیض سے فراغت کے بعد عورت کو شرعی طہارت اختیار کرنے کے غُسل کرنا ہوتا ہے
::::::: مسئلہ 2 ::::::: غسل کے لیے ہلکی خوشبووالا ، اور جراثیم کُش مواد والا پانی استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے ( جیسا کہ یہ معروف ہے کہ بیری کے پتے پانی میں ملنے پر کچھ خوشبو بھی دیتے ہیں اور کافی حد تک اینٹی بایوٹک کا کام بھی دیتے ہیں ، اور میّت کو غسل دینے کی تعلیم میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بیری کے پتے والا پانی استعمال کرنے کا فرمایا ہے ، یہ تعلیم شاید "”” اعلیٰ تعلیم یافتہ "””لوگوں کو باور کروا دے کہ صحیح ثابت شدہ احادیث لوگوں کی بنائی ہوئی باتوں اور فلسفوں میں کیا فرق ہوتا ہے ، اللہ نے توفیق دی تو ان شاء اللہ ایسی کئی احادیث پیش کروں گا جو کسی انسان کی سوچ کا نتیجہ قرار نہیں دی جا سکتی ، اور اللہ جسے چاہے ہدایت دیتا ہے اور جسے چاہے ہدایت سے روک دیتا ہے )
::::::: مسئلہ 3 ::::::: حیض کے خون سے متاثر جگہوں کو دھونے کے بعد خوشبودار کپڑے ، روئی وغیرہ سے صاف کرنا چاہیے ،
::::::: مسئلہ 4 ::::::: حیض اور جنابت کے غُسل میں عورت کو بھی اپنے سر کے بالوں کو خوب اچھی طرح مل مل کر پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچانا ہوتا ہے ،
::::::: مسئلہ 5 ::::::: شرم و حیاء کی بنا پر مسئلہ بیان کرنے میں کسی اور کی مدد لینا جائز ہے ،
::::::: مسئلہ 6 ::::::: حکمت کی بنا پر کسی زیادہ علم والے کی اجازت سے ، اس کی طلب ہر کوئی اس سے کم علم والا کسی مسئلہ کا جواب دے سکتا ہے ، یا کسی مسئلہ کی تشریح کر سکتا ہے ،
::::::: مسئلہ 7 ::::::: اِیمان والوں کی والدہ محترمہ عائشہ بنت أمیر المؤمنین ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہما کی فقہ اور دین میں درست فہم ، اور اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی تصدیق ،
ان مذکورہ بالا معلومات اور مسائل کے ذکر کے بعد مزید کچھ کہنے کی بجائے میں بات کو روکتا ہوں کہ پڑھنے والے بھائی بہنوں کی طرف سے اگر کچھ سوالات ہوں تو ، انشاء اللہ ان کی روشنی میں گفتگو کی جائے ، و السلام علیکم۔
اگر آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب اِس صفحے پر موجود نہیں یا آپ خود کے لئے یا اپنے کسی دوست کے لئے مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو 24گھنٹوں کے اندر جواب حاصل کرنے کے لئے درجِ ذیل کو لکھئے:
ای میل کا پتہ: