URDUSKY || NETWORK

Twitter and TweetDeck hit with partial outages for hours

84

دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس معطل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کئی ممالک میں عارضی طور پر معطل ہوگئی، تاہم اس کی بحالی پر کام جاری ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے صارفین کو اس مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر اور ٹوئٹ ڈیک فنی خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے صارفین کو ٹوئٹ کرنے، نوٹیفیکیشن ملنے یا کسی کا میسج پڑھنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اس فنی خرابی پر کام جاری ہے اور اسے جلد دور کرلیا جائے گا۔

ٹوئٹر کی غیر فعالیت کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان، کینیڈا اور بھارت سمیت کئی ممالک سے ٹوئٹر کی فنی خرابی کی 4 ہزار سے زائد شکایات موصول کی گئیں۔

اس سے قبل ٹوئٹر انتظامیہ نے برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز کو بتایا تھا کہ کمپنی ٹوئٹ ڈیک میں آنے والی فنی خرابیوں پر کام کررہی ہے، یہ زیادہ تر صحافیوں اور مواد تخلیق کرنے والوں کی جانب سے استعمال کی جاتی ہے۔

وہ صارفین جو ٹوئٹ ڈیک پر لاگ ان کرنے کی کوشش کررہے تھے ان کا ٹوئٹ ڈیک کے بجائے ٹوئٹر کا صفحہ کھل رہا تھا۔

WordPress Plugins Mediku – Health Medical Elementor Template Kit Medilab – Healthcare & Clinical Laboratory Elementor Template Kit Medilazar – Pharmacy Medical WooCommerce WordPress Theme Medilink – Health & Medical WordPress Theme Medina – Medical & Health Elementor Template Kit Medina – Medical WordPress Theme Mediphar – Pharmacy & Medical Elementor Template Kit MediPharma – Pharmacy & Medical Elementor Template Kit MediPoint – Doctor WordPress Theme mediPress – Health and Doctor Medical WordPress Theme