URDUSKY || NETWORK

یوٹیوب کی پریشانی میں اضافہ، ٹک ٹاک نے ویڈیو دورانیہ بڑھادیا

ویڈیوز شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنی حریف کمپنیوں گوگل اور فیس بک کے لیے چلینج بنتے ہوئے ویڈیو کے دورانیے کو 10 منٹ کردیا ہے۔

47

چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر سب سے پہلے ویڈیو کا دورانیہ صرف 30 سیکنڈز پر محیط تھا جو اس نے گزشتہ برس ہی بڑھا کر 3 منٹ کردیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے کہا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ آج سے ہم ایپ پر 10 منٹ دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ کی صلاحیت کو شروع کر رہے ہیں۔

ٹک ٹاک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس اقدام سے دنیا بھر میں ہمارے تخلیق کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اپنی ویڈیوز کے دورانیے کو تین گنا سے بھی زائد بڑھانے کا اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب اس کے حریف فیس بک اور یوٹیوب مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے آپشنز کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنے میدان میں اترے۔

ایک تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ویسے تو یوٹیوب ویڈیو کے دورانیے کے حوالے سے ٹک ٹاک سے بہت آگے ہے، لیکن پھر بھی یہ ٹک ٹاک کے اثرات سے محفوظ نہیں ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ لمبے دورانیے کی ویڈیوز کا آپشنز آنے کے بعد یہاں صارفین مزید متوجہ ہوں گے جبکہ اس سے ٹک ٹاک کے بزنس میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

بشکریہ : جنگ، سوشل میڈیا