ہیکرز کے لئے گوگل کی طرف سے انعامات
ہیکرز کے لئے گوگل کی طرف سے انعامات
معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے ایسے ہیکرز کے لئے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے جو اس کی ویب سائٹس اور آن لائن سروسز میں موجود خامیوں کا پتہ لگائیں گے۔
گوگل کی طرف سے دو نومبر کو کیے جانے والے اعلان کے مطابق ایسی خامیوں کا پتہ لگانے والے افراد کو 500 ڈالر سے لے کر تین ہزار 3,133 ڈالرز تک کا انعام دیا جائے گا۔
گوگل سکیورٹی ٹیم کے ارکان کی جانب سے اس گروپ کے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی یہ پیشکش نئے کمپیوٹر ماہرین تلاش کرنے کے علاوہ ایسے مسائل کی نشاندہی کا بھی مؤجب بنے گی جن کی مدد سے گوگل کے صارفین اور ان کی آن لائن سکیورٹی کو زیادہ محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ نیا پروگرام اس سے قبل گوگل ہی کے اوپن سورس براؤزر کروم کی خامیوں کی نشاندہی کے لیے انعامات دیے جانے کے پروگرام کی کامیابی کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ رواں برس کے آغاز میں شروع کیے جانے والے اس پروگرام میں کروم براؤزر کو چلانے والے کوڈ ‘کرومیم’ میں موجود اہم خامیاں تلاش کرنے کا کہا گیا تھا۔
اعلان کے مطابق موجودہ انعامی پروگرام میں ہیکرز کو گوگل ویب پراپرٹیز کی خامیاں تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، یعنی گوگل ڈاٹ کام میں موجود ایسے بگز یعنی خامیوں کاکھوج لگانا جن کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
گوگل کی مطابق انعامی رقم کا فیصلہ خصوصی طور پر اس مقصد کے لئے قائم کردہ ایک پینل کرے گا۔ مزید یہ کہ یہ انعامات پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
بشکریہ ڈی ڈبلیو ڈی