سوشل میڈ یا بچوں کے لیے برا ہے یا گیمز؟
سائنس نے حتمی جواب دے دیا اور والدین کو خبردار کردیا ۔۔۔کیا جواب ہے؟جانئ
اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز کی لت کو بھی نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ خیال کیا جاتا تھا مگر کینیڈا کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کے برعکس انکشاف کر دیا ہے۔ سی بی سی نیوز کے مطابق مونٹریال کے سینٹ جسٹن ہسپتال کے تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا اور حد سے زیادہ سکرین دیکھنے سے نوجوان ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے ویڈیو گیمز ان پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں کرتیں۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ”پیٹریشا کنروڈ کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق میں ہم نے سکرین کے مختلف استعمالات اور ڈپریشن کے مابین تعلق کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے 3800نوجوانوں کے سکرین استعمال کرنے کے معمول کی چار سال تک نگرانی کی اور ان میں ڈپریشن کا معائنہ بھی کرتے رہے۔ اس عرصے میں جو نوجوان سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرتے رہے ان پر سکرین کے استعمال نے سب سے زیادہ منفی اثرات مرتب کیے اور وہ سب سے زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوئے۔ جو نوجوان ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے سکرین استعمال کرتے تھے ان میں 4سال بعد ڈپریشن نہ ہونے کے برابر پائی گئی۔“