خشک پانی کا پاؤڈر گلوبل وارمنگ سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے،تحقیق
خشک پانی کا پاؤڈر گلوبل وارمنگ سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے،تحقیق
لندن…برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیورپول کے سائنسی محققین نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ خشک پانی کا پاؤڈر گلوبل وارمنگ کے مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق چینی سے ملتا جلتا یہ پاؤڈر95فیصد گیلا پانی ہے جو گلوبل وارمنگ کے خلاف ایک موئثر ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ پاؤڈر ناصرف کیمیکل کے استعمال کے طریقہ کار کو مکمل تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ مضرِ صحت اور ماحول کیلئے خطرے کا باعث بننے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو بھی اپنے اندر جذب کرسکتا ہے۔Dry Waterجسے دراصل1968میں دریافت کیا گیا ، تاہم برطانوی سائنسدانوں نے2006میں ایک بار بھر اسے اپنے مطالعے کا حصہ بنایا تاکہ اس کی بناوٹ اور خصوصیات کو جانچ سکیں۔خشک پانی والے اس پاؤڈر کی بناوٹ ایسی ہے جس کے تحت پانی کے قطرے Silicaکی تہہ کے اندر گھِرے ہوئے ہیں جس کے باعث یہ ایک دوسرے سے مل کر پانی کا دریا نہیں بناسکتے۔
آن لائن