URDUSKY || NETWORK

اوپو کے نئے فلیگ شپ فونز

70

اوپو کی جانب سے آئندہ ہفتے رینو 2 سیریز کے 3 نئے فلیگ شپ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں، جن کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔

اس بار رینو 2، رینو 2 ایف اور رینو 2 زی کے نام سے یہ چینی کمپنی اپنے فلیگ شپ فونز متعارف کرارہی ہے۔

رینو 2 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ اسنیپ ڈراگون 730 پراسیسر، 128 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم دی جائے گی۔

اس کے بیک پر 4 کیمرے ہوں گے جن میں مین سنسر 48 میگا پکسل، ٹیلی فوٹو کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا جائے گا، جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔

اس کے مقابلے میں رینو 2 ایف میں 6.53 انچ کاف امولیڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ ہیلیو پی 70 ایس او سی پراسیسر، 128 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم موجود ہوگی۔

اس کے بیک پر بھی 4 کیمرے ہوں گے جن میں مین سنسر 48 میگا پکسل کا ہوگا، دوسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا اور 2 کیمرے 2 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوں گے۔

اس میں 10 ایکس ڈیجیٹل زوم دیا جائے گا جبکہ الٹرا ڈارک موڈ بھی دیا جائے گا، اس میں فرنٹ پر شارک فن جیسا پوپ اپ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوگا۔

تیسرا فون یعنی رینو 2 زی میں بھی شارک فن جیسا سیلفی کیمرا ہوگا، 6.53 انچ امولیڈ ڈسپلے، میڈیا ٹیک پی 90 پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔

اس کے بیک پر بھی رینو 2 ایف جیسے 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری وی او او سی 3.0 فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

یہ تینوں فون 28 اگست کو متعارف کرائے جائیں گے۔

چینی کمپنی اوپو نے رواں سال اپریل میں اپنا فلیگ شپ فون رینو 10 زوم متعارف کرایا تھا جس میں نئے انداز کا سیلفی کیمرا دیا گیا تھا اور اب چند ماہ بعد ہی اس کا اپ ڈیٹ ماڈل بھی سامنے آرہا ہے۔