URDUSKY || NETWORK

پہلا آل اسکرین اسمارٹ فون ڈیزائن

97

اس وقت تمام اسمارٹ فونز کا ڈیزائن لگ بھگ ایک جیسا ہوتا ہے اور ڈسپلے میں اسکرین ٹو باڈی ریشو بھی سو فیصد تک نہیں سکا ہے، کیونکہ نوچ یا دیگر سنسرز کی وجہ سے بیزل دینے پڑتے ہیں۔

ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے چینی کمپنی ویوو کے نئے کانسیپٹ فون نیکس 3 کے فرنٹ اور بیک کے گلاس کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ایجز 90 ڈگری تک موجود ہیں۔

اس سے پہلے ویوو نیکس میں متاثر کن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا تھا جبکہ نیکس 2 میں بیزل کو اور کم کیا گیا تھا۔

مگر ویوو نیکس 3 میں ہول اور نوچ کو ختم کرکے وارپ راﺅنڈ گلاس کا استعمال کیا جائے گا اور امکان ہے کہ اسکرین ٹو باڈی ریشو 100 فیصد ہوجائے گا۔

ابھی اس فون کی دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کمپنی نے اس کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ اس میں سیلفی کیمرا پوپ اپ شکل میں دیا جائے گا یا اسکرین کے اندر نصب کردیا جائے گا۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 855+ پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے اور یہ رواں سال کے آخر میں کسی وقت سامنے آسکتا ہے۔

اس کمپنی نے نیکس ڈوئل میں ڈیوائس کے فرنٹ کے ساتھ ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے دیا تھا۔

اس کا مقصد فرنٹ اسکرین پر سیلفی کیمرے کی ضرورت کو ختم کرنا تھا، بیک پر اسکرین کو ہی سیلفی کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا۔

WordPress Plugins Mediku – Health Medical Elementor Template Kit Medilab – Healthcare & Clinical Laboratory Elementor Template Kit Medilazar – Pharmacy Medical WooCommerce WordPress Theme Medilink – Health & Medical WordPress Theme Medina – Medical & Health Elementor Template Kit Medina – Medical WordPress Theme Mediphar – Pharmacy & Medical Elementor Template Kit MediPharma – Pharmacy & Medical Elementor Template Kit MediPoint – Doctor WordPress Theme mediPress – Health and Doctor Medical WordPress Theme