فیس بُک کا استعمال ترک کرنیکی مہم عالمی سطح پر بھی شروع ہوگئی
جنگ نیوزکے مطابق….ٹورنٹو…پاکستان میں بندش کے بعد فیس بُک کا استعمال ترک کرنے کی مہم عالمی سطح پر بھی شروع ہوگئی ہے۔ اکتیس مئی کو Quit Facebook ڈے قراردے دیا گیا۔یہ مہم سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کی پیچیدہ پرائیویسی سیٹنگز پر برہمی کا اظہار ہے۔ڈیٹا کی پرائیویسی پر خدشات ظاہر کرنے والے اب تک 25ہزار کے قریب فیس بُک یوزرزاپنے اکاؤنٹ بند کرنے کا عزم کرچکے ہیں۔ فیس بک ترک کرو مہم کیلئے آن لائن پٹیشن کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ڈیزائن اسٹرٹیجسٹ میتھیو میلان اور ویب ٹیکنالوجسٹ جوزف ڈی نے شروع کی۔ ان ماہرین کا دعویٰ ہے کہ فیس بک اپنے یوزرز کے ڈیٹا کو نامناسب طریقے سے ہینڈل کررہا ہے۔ انھوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ فیس بک اخلاقات سے عاری کمپنی ہے۔