URDUSKY || NETWORK

عـــــــلم (سائنس)

144

سائنس کا مطلب علم ہے (جب تک کوئی اس سے بہتر اصطلاح ملے) اور اسکا مطلب – مطالعہ کر کے کسی چیز کے بارے میں جاننا ہے،سائنس حصول علم کا ایک منظم ذریعہ ہے جس میں انسان براہ راست تجربے اور مشاہدے کے ذریعے سے سیکھتا ہے ۔سائنس کل کائنات کا علم ہے اور یہ علم انسان کا اجتماعی ورثہ ہے ۔ سائنس کا لفظ لاطینی کے scientia اور اسے قبل یونانی کے skhizein سے آیا ہے جسکے معنی الگ کرنا، چاک کرنا کے ہیں۔ ان مخصوص غیر فنونی علوم کے لیۓ جو انسان سوچ بچار حساب کتاب اور مطالعہ کے ذریعے حاصل کرتا ہے، سائنس کے لفظ کا جدید استعمال سترہویں صدی کے اوائل سے سامنے آیا۔
سائنس اور آرٹس (فنیات) کی تفریق کچھ یوں کی جا سکتی ہے کہ آرٹس میں وہ شعبہ جات آ جاتے ہیں جوکہ انسان اپنی قدرتی ہنر مندی اور صلاحیت کے ذریعے کرتا ہے اور سائنس میں وہ شعبہ جات آتے ہیں جن میں سوچ بچار، تحقیق اور تجربات کر کے کسی شے کے بارے میں حقائق دریافت کۓ جاتے ہیں۔ سائنس اور آرٹس کے درمیان یہ حد فاصل ناقابلِ عبور نہیں کہ جب کسی آرٹ یا ہنر کا مطالعہ منظم انداز میں ہو تو پھر یہ اس آرٹ کی سائنس بن جاتا ہے ۔

زمرہ سائنس میں موجود تمام تر زمرہ جات کے اردو نام حرف ابجد کی ترتیب کے مطابق ذیلی زمرہ جات کی سرخی میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی اردو نام سے دشواری ہو یا آپ انگریزی میں تلاش کرنا چاہیں تو درج ذیل فہرست تمام تر زمرہ جات کو انگریزی ابجد کی ترتیب میں ظاہر کرتی ہے۔

بشکریہ وکیپیڈیا