URDUSKY || NETWORK

سردرد کی اکثر اقسام کا آکسیجن تھراپی سے منٹوں میں خاتمہ ممکن:انتہائی جدیداور حیرت انگیز تحقیق

197

سردرد کی اکثر اقسام کا آکسیجن تھراپی سے منٹوں میں خاتمہ ممکن:انتہائی جدید اور حیرت انگیز تحقیق

قرآن مجید میں ارشاد بار ی تعالیٰ ہے ؛
"وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ”
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے (26:80)

تحریر و تحقیق: محمد الطاف گوہر
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آکسیجن تھراپی جو کہ ایک طریقہ علاج ہے اسکے باعث بہت سی اقسام کے سر درد کا شافی علاج ہو سکتا ہے ، طبی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آکسیجن تھراپی (طریقہ علاج) کے ذریعے سردرد کی مختلف اقسام کا شافی علاج ممکن ہے اور مریض کو مختلف قسم کی درد ختم کرنے والی ادویات سے نجات مل جائے گی۔ جرنل آف دی امریکہ میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس طبی تحقیق میں سردرد کی درجنوں اقسام، ان کے دورانیے، اوقات کار اور وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے اور ان دردوں کیلئے استعمال کی جانے والی ”پین کلر“ ادویات کے مضر اثرات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ آکسیجن گیس کے طریقہ علاج سے صرف 15 منٹ میں سردرد کی مختلف اقسام کو 78 فیصد تک دور کیا جا سکتا ہے اور اس طریقہ علاج کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔ ماہرین نے ابتدائی تجربات کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں سردرد کے مریضوں کیلئے یہ طریقہ کار بہت خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔
آکسیجن تھراپی چند ایک ملتے جلتے طریقہ علاج کا مجموعہ ہے ، ان طریقہ کار میں آکسیجن کے انسانی جسم میں زیادہ سے زیادہ نفوذ پر توجہ دی جاتی ہے، کیونکہ ایک نارمل انسان اپنے سانس لینے کے عمل کے دوران 21 فیصد آکسیجن اور باقی دوسری گیسز کو اپنے پھیپھڑوں تک لیجاتا ہے جبکہ ان تھرا پیز کے ذریعہ سے آکسیجن 90 فیصد سے زیادہ پھیپھڑوں تک پہنچتی ہے جو کہ کمزور توجہ، اعصابی کمزوری ، نیند میں خلل، اعصابی خلل، آدھے سر کا درد ، ذہنی تناو ، دیرینہ کمزوری ، دوران خون کا خلل ، بلند فشار خون، دل کی بیماریاں ، جسمانی کمزوری ، خون میں کولیسٹرول کا زیادہ ہونا ،جنسی مسائل ، سنسناہٹ جیسے کانوں میں سیٹیوں کی آواز محسوس کرنا، نئی یا پرانی دردیں،نظام انہضام ، جگر کی بیماریاں ، ناک کان اور گلے کی بیماریاں، ہارمون کا عدم توازن،مختلف اقسام کی الرجی، پٹھوں اور جوڑوں کی تکالیف، بینائی کی تکالیف ، جلدی امراض اور بڑھاپے کی بیماریاں وغیرہ .
ان طریقہ کار میں اوزون تھراپی، ہائی پربا نیک آکسیجن چیمبر، آکسیڈیٹیو تھراپی H2O2، الٹرا وائلٹ بلڈ تھراپی اور آکسیجن بار وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام جدید طریقہ علاج میں مختلف آلات سے مدد لی جاتی مگر کچھ ایسے طریقہ کار بھی موجود ہیں جن میں کسی بھی آلہ کی ضرورت نہیں ،
جی ہاں!!!
میرے پچھلے کافی مضامیں مختلف طریقہ علاج پر لگ چکے ہیں جن میں بہت سی بیماریوں کے متبادل طریقہ علاج پر بحث شامل ہے البتہ "آکسیجن سے علاج” وہ طریقہ کار ہے وہ میسر آلہ جو میرا آزمودہ بھی ہے آپکی خدمت میں حاضر ہے، اب جبکہ سائنسی تحقیق نے پانی میں پتھر پھینک ہی دیا تو موجوں کو پر تیرنے کا مزہ کچھ اور ہے ، ایک مخصوص طرز تنفس، یعنی سانس لینے کے طریقہ کار کے باعث آپ وہ تمام فوائد حاصل کر سکتے ہیں جو کہ آکسیجن تھراپی کے مرہون منت ہیں۔ جی ہاں!! ، ایک آسان طریقہ کار تو یہ ہے کہ ” ایک گہرا سانس ” تازہ اور کھلی ہوا میں ۔ البتہ اگر بغرض علاج کسی مسلے کا شکار ہیں تو آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ،منٹوں میں آرام مگر آزمائش شرط ہے۔