انسان کو سونگھ کر مرض بتانے والی مشین ایجاد |
Related Posts
Friday, 26 February 2010 16:42 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد : طب کی دنیا میں ایک ایسی مشین ایجاد ہو چکی ہے جو کسی بھی انسان کی سانسوں کو سونگھ کر کینسر سمیت دیگر بیماریوں کی بہتر تشخیص کر سکے گی۔ کرین فیلڈ یونیورسٹی ان بیڈ فورڈ کے ماہرین کی تیار کردہ یہ مشین مریض کی سانسوں میں متعدد کیمیکل اور ان کیمیکل میں ہونے والی تبدیلیوں کی نشاندہی سے بیماری کو سامنے لائے گی۔ برطانوی اخبار مرر کے مطابق اس مشین کے متعلق ڈاکٹروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرطان کے چھپے ہوئے ٹیومرز کو سامنے لانے میں بہترین ہتھیار ثابت ہو سکتی ہے۔ پروفیسر ہیگا بار کی تیار کردہ اس مشین کی ڈرامائی کارکردگی سے کینسر کی ایک سال پہلے تک تشخیص ممکن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشین نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اب آنکھیں کھول کر رکھنے کی بجائے اپنے ناک بھی کھول کر رکھیں تاکہ آپ بھی کینسر کے مرض کو سونگھ کر تشخیص کر سکیں۔ یہ مشین ”سنیفر ڈاگ“ (سونگھنے والے کتوں) کی حس کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے
|
بشکریہ UT