جیو پاک زندگی
تحریر: نگہت ہاشمی
قل لا یستوی الخبیث والطیب ولو اعجبک کثرةالخبیث
کہہ دوکہ ناپاک اور پاک برابر نہیں ہوسکتے ۔اوراگرچہ ناپاک کی کثرت تمہیں خوش کردے۔
Pure Life
پاک اورناپاک برابرنہیں ہوسکتے
پاکیزگی ہی توسب کچھ ہے
نظرپاک ہے تیری تودل بھی پاک ہے تیرا کہ حق نے کیاہے نظرکودل کاپیرو
انسان کوپاک فطرت پرپیداکیاگیاوہ اصلاپاک ہے اورفطرتاًپاکیزگی سے محبت کرنے والاہے۔نبی ﷺنے فرمایا:
ہربچہ دین فطرت پرپیداہوتاہے یہ اس کے ماںباپ ہیں جواسے یہودی عیسائی مجوسی بنادیتے ہیں۔
(بخاری ومسلم)
پاک انسان کے اندرناپاکی کہاں سے آتی ہے ؟انسان کے شعورمیں ناپاک وسوسے ناپاک خیالات injectکیے جاتے ہیں۔سب سے پہلے یہ گندگی شعورمیں شامل ہوتی ہے توخیالات اورفکرپاک نہیں رہتے۔انسان کی فطرت دھندلانے لگتی ہے وہ اپنی اصل پرقائم نہیں رہتامختلف قسم کے تواہمات بے سروپاخیالات اسے گھیرلیتے ہیں اس طرح وہ اندرسے ٹوٹ پھوٹ جاتاہے۔اسے کسی چیزمیں چین نہیں ملتااس کاقرارلٹ جاتاہے،بے سکون ہوجاتاہے اس کی ذات میں خلاپیداہوجاتاہے وہ بوریت محسوس کرتاہے یعنی ذہنی تناﺅکاشکارہوجاتاہے توکبھی ذہنی دباﺅکا۔پھراس کی نظرکسی چیزپرپڑتی ہے توذہن کے دباﺅکاشکارہونے کی وجہ سے یونہی خالی نظریں عادتاً ہرچیزپرپڑتی ہیں۔اسے نہ اپنی اچھائی برائی کاکوئی شعورہوتاہے نہ نظرکی حفاظت کا،نہ نظروں کوبچانے کا۔نتیجتاًنظرکبھی اچھابھی دیکھتی ہے توناپاک کوبھی دیکھتی ہے ۔انسان کی نظریں جوکچھ دیکھتی ہیں دل پران کی تصویربنتی ہے۔جب نظرناپاک دیکھتی ہے تودل بھی ناپاک ہوجاتاہے پھردل پہلے کی خرابیوں کے ساتھ اورخراب ہوجاتاہے۔انسان کادل اس کے عمل کوکنٹرول کرتاہے۔جب دل ناپاک ہوتاہے تواس کے عمل میں بھی ناپاکی اترآتی ہے۔اس کی زبان کاعمل اس کے تعلقات،اس کے معاملات ہرجگہ ناپاکی اترآتی ہے۔یوں ایک معصوم اورپاک انسان کی زندگی ناپاک ہوجاتی ہے۔
ہردورمیں اﷲتعالیٰ نے اپنی بے پناہ محبت اوررحمت کی وجہ سے انسانی زندگیوںکوپاک کرنے کاپروگرام بھیجا۔پاک کلام ہے ۔رسولوں کے پاک عمل سے انسانی زندگیوںکوپاک زندگی گزارنے کے لیے راہ نمائی ملی۔پاک کلام کی وجہ سے پاکیزگی کی تربیت کی وجہ سے پاک بازانسانوںکامعاشرہ وجودمیں آیا۔
کل بھی آج بھی پاکیزگی انسانوںکی ضرورت تھی ضرورت ہے اورضرورت رہے گی۔پاکیزہ معاشرہ انسانوںکاخواب ہے،آج بھی شرمندہ تعبیرہوسکتاہے لیکن اس کے لیے اسی پاک راستے پرچلنے کی ضرورت ہے جوراستہ کلام الٰہی یاقرآن مجیدکے پاک علم کاراستہ ہے جوراستہ انبیاءکی پاکیزہ زندگیوں کاہے،جوراستہ انبیاءکی پاکیزہ تربیت کاراستہ ہے۔
آﺅپاک زندگی جئیں کہ یہی زندگی کامقصدہے،اورایسی ہی زندگیوں کوپاک جنتوںمیں بسایاجائے گا۔