URDUSKY || NETWORK

او آئی سی اجلاس پر متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس پر متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

23

اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس  پر متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی مہمانوں کی موجودگی کے دوران خوشگوار ماحول کے لیے اپنے کردار کو یقینی بنائیں گے، ایسی فضا کے لیے بھرپور حصہ ڈالیں گے جس میں معزز مہمان اپنے امور پوری توجہ سے انجام دے سکیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کے معزز مہمانوں کی تکریم کے لیے متحدہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کی تاریخوں میں تبدیلی کی اور متحدہ اپوزیشن نے کارکنان کو 25 مارچ سے پیشتر اسلام آباد نہ آنے کی ہدایت کی۔

متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے داخلی سیاسی حالات اور سیاسی کشمکش کو او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیہ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ معزز مہمان اچھی یادیں لےکر وطن واپس تشریف لے کر جائیں گے۔

بشکریہ: جنگ، سوشل میڈیا