URDUSKY || NETWORK

تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہوگی، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں کے چند دن رہ گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہوگی۔

35

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے قوم کو بھکاری بنادیا، پاکستان کے دفاعی اخراجات قرضوں سے ادا ہو رہے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان آج تم سب سے بڑے چور اور ڈاکو نکلے، مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر چلائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو حکومت کے خلاف بغاوت نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر  مسلم لیگ (ق) نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دے دیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا صحافیوں سے غیر رسمی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کے لیے آئے تھے، اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر اتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، آئین و قانون بڑا واضح ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہم اپنا فیصلہ کرچکے، اس پر ساتھیوں سے حتمی مشاورت کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔

بشکریہ: جنگ، سوشل میڈیا