URDUSKY || NETWORK

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، مہاتیرمحمد سے اہم ملاقات

30

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ایئرپورٹ پہنچنے پر ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے ڈی جی نے شاندار استقبال کیا، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر اور سینئرحکام بھی موجود تھے۔وزیرخارجہ ملائیشین ہم منصب داتو سیف الدین کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، شاہ محمود وزیراعظم مہاتیر سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ان کی ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات ہوگی۔

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کےلئے مراعات سے آگاہ کیا جائے گا، کاروبار کےلئے میسر بہترین مواقعوں سے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی، وزیرخارجہ پاکستانی سفارتخانے میں”کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیرخارجہ کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت ملائیشین ہم منصب نے دی تھی، وزیرخارجہ ملائیشیا میں وزیر خارجہ تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ وہاں کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے آگاہ کیا جائے گا۔