برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے
Prince William and Kate Middleton to pay an emotional visit to same Pakistani cancer hospital where Princess Diana comforted seriously ill children in the months before her death
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن لاہور پہنچ گئے، شاہی مہمان کا گورنرچودھری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے استقبال کیا،شاہی جوڑا آج لاہو رمیں مختلف مقامات کا دورہ کرے گا
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاہی جوڑے کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ شاہی مہمان گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں۔ رائل جوڑا بے سہارا بچوں سے ملنے ایس او ایس ولیج بھی جائے گا۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بادشاہی مسجد میں مذہبی برداشت کے موضوع پرمنعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ پلان کے مطابق شاہی مہمان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شوکت خانم ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔برطانوی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرے گا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان رائل فیملی کا استقبال کرینگے۔ چالیس منٹ قیام کے دوران شہزادہ اور شہزادی کرکٹ بھی کھیلیں گے، اس کے بعد برطانوی شاہی جوڑا رات واپس اسلام آباد روانہ ہو جائے گا۔