URDUSKY || NETWORK

حکومت مخلص ہو تو کراچی میں 3 دن میں امن قائم ہوسکتا ہے،فاروق ستار|اردو سکائی اخبار 5 اگست 2011

115
حکومت مخلص ہو تو کراچی میں 3 دن میں امن قائم ہوسکتا ہے،فاروق ستار
Share Updated at 1230 PST
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی بدامنی میں مبینہ طور پر ملوث 5 سو افراد کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بدامنی حالات کی ذمہ داری براہ راست حکومت پر عائد کردی ہے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوا تو کراچی کے حالات پر بحث جاری رہی ،مسلم لیگ ن کی شیریں ارشد نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں حالات خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، ایم کیوایم کے فاروق ستارنے 5 سو افراد کی فہرست ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمام جرائم پیشہ اور دہشت گرد ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی کو انڈرورلڈ کے حوالے کردیا گیا ہے، حکومت مخلص ہو تو کراچی میں 3 دن کے اندر امن قائم ہوسکتا ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ 2007ء سے اب تک کراچی میں 1500 افراد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں مارے گئے، حکومت کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں ملوث ہے اور جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے ہیں، بعد میں اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔
کراچی میں فوج بلانا سندھ حکومت اور عوام پر منحصر ہے،وزیراعظم
Updated at 1240 PST
ملتان…وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات مختلف ہیں ، کراچی میں فوج کو بلانا سندھ حکومت اور عوام پر منحصر ہو گا یہ بات انہوں نے ملتان کے سرکٹ ہاوس میں جمخانہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے …
ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں زوال کا شکار
Updated at 1230 PST
سنگاپور… عالمی سطح پر ایک اورمعاشی بحران کی طرف بڑھنے کی خبروں پر ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر دنیا ایک نئے معاشی بحران کی طرح بڑھنے کے خبروں کے باعث …
بجلی کی پیداوار میں اضافہ اندھیرے دور نہ کرسکا،شہری ذہنی اذیت کا شکار
Updated at 1205 PST
کراچی…ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں رمضان میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ کم ازکم سحری ،افطار اور تراویح کیاوقات میں ہی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،، سندھ میں حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ ، سکھر اور لاڑکانہ سمیت تمام اضلاع میں گھنٹوں طویل …
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ،کے ایس ای میں بھی شدید مندی
Updated at 1050 PST
کراچی… امریکی یورپی معیشتوں میں معاشی مشکلات کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر500 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ امریکی معیشت کے جاری کمزور اعداد و شمار اور یورپی کمیشن …
ٹرینوں کی آمد و رفت میں مسلسل تاخیر، مسافروں کو شدید مشکلات
Updated at 0930 PST
کراچی… ملک بھر سے پشاور انے والی تمام ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کے باعث شہریوں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور آنے والی عوامی ایکسپریس45 منٹ جبکہ خیبر میل 8 گھنٹے اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس 10 گھنٹے تاخیر سے پشاور پہنچ رہی …
لیاری سانحہ،ملبے سے ایک اور لاش برآمد،ہلاکتیں9ہوگئیں
Updated at 0900 PST
کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں گذشتہ روز گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے اور اس طرح اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد9ہو گئی ہے۔ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے ریسیکو آپریشن جاری …
 Updated at 1215 PST دنیا بھر سالانہ پانچ کروڑ بچیوں کی کم عمری میں شادی کردی جاتی ہے
 Updated at 1150 PST کراچی، نجی بینک میں ڈکیتی،ڈاکو40لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار
 Updated at 1135 PST ایران کو کسی جوہری ہتھیار کی ضرورت نہیں،ایرانی صدر
 Updated at 1120 PST تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون وزیراعظم منتخب
 Updated at 1110 PST بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 4روز تک جاری رہنے کا امکان
 Updated at 1100 PST امریکہ میں دنیا کی طویل تر ین واٹر رو لر کو سٹر تیارکی جا ئے گی
 Updated at 1030 PST کراچی،سحری میں بجلی کی بندش پر مشتعل شہریوں کا جلاوٴ گھیراوٴ
 Updated at 1005 PST امریکا:ہوائی کے قریب آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا
 Updated at 0950 PST نئی دہلی:سیکیورٹی اہلکار نے ساتھی اہلکار کو گولی مار کر خودکشی کرلی
 Updated at 0830 PST امریکی سائنسدانوں کا مریخ پر بہتے پانی کی موجودگی کا دعویٰ
 Updated at 0800 PST مالیاتی اسکینڈل :آئی ایم ایف سرابرہ لیگارد کیخلاف ملکی عدالت میں تفتیش کا حکم
 Updated at 0710 PST کراچی:پولیس کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
 Updated at 0645 PST ہانگ کانگ:بروس لی کی 13 نادر اشیاء نیلامی سے پہلے نمائش کیلئے پیش
 Updated at 0640 PST نیویارک:کامیاب سرجری کے بعد سونیا گاندھی تیزی سے روبہ صحت
 Updated at 0615 PST پاکستان سے غیرقانونی طورپر برطانوی ویزا حاصل کرنیوالوں کیخلاف کارروائی
 Updated at 0545 PST حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے ٹرک اور کار کو آگ لگادی
 Updated at 0530 PST کراچی : بھتہ نہ دینے پر دو اخبار فروشوں پر تشدد
 Updated at 0510 PST چلی:سستی اور بہتر تعلیم کیلئے طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر
 Updated at 0450 PST لاہور:نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا
 Updated at 0430 PST کراچی:سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج
 Updated at 0400 PST کراچی: 5 منزلہ عمارت گرگئی، 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
 Updated at 0334 PST افغانستان:شرپسندوں کی راکٹ باری ،نیٹو کے 3 آئل ٹینکر تباہ
 Updated at 0330 PST صدر زرداری نے سندھ کابینہ میں دو نئے وزراء شامل کرنیکی منظوری دیدی

بشکریہ جنگ