یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں کتنے روپے اضافے کا امکان
ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے تاہم اب ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان پیدا ہو گیاہے۔
نجی ٹی وی پبلک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے پٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے ، پٹرول فی لیٹر 4 ورپے35 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 ، لائٹ ڈیزل 6 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا امکان ہے ۔اوگرا حتمی سمری 30 اکتوبر کو وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی جبکہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد 31 اکتوبر کو قیمتوں کا اعلان کرے گی ۔