URDUSKY || NETWORK

لاہور ہائیکورٹ میں ملک بھر میں دس ہزار بیمار قیدیوں کو رہا کرانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔

43

10 THOUSAND SICK PRISONERS

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملک بھر میں دس ہزار بیمار قیدیوں کو رہا کرانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان بھر میں مختلف بیماریوں میں مبتلا دس ہزار قیدی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کو علاج کے فراہمی کے عدالتی حکم کے بعد دیگر قیدیوں کو بھی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے جائے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی، عدالت نے حکم جاری کیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیاجائے۔واضح رہے کہ اسلا م آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر رہا کیا تھا۔