”بھارتی سفارتکاروں میں اخلاقی جرأت نہیں کہ وہ ۔۔“
بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی پار دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا جسے پاک فوج نے مسترد کرتے ہوئے اس جگہ جانے کی دعوت دی لیکن آج کوئی بھی بھارتی کمیشن کا اہلکار ایل او سی پر جانے کیلئے نہیں آیا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا ہے ، بھارتی ہائی کمیشن ک سٹاف میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھی سفارتکاروں کے ساتھ پاکستان میں ایل او سی کا دورہ کر سکیں ، بہر حال غیر ملکی سفارتکاروں کا گروپ اور میڈیا کے نمائندے ایل او سی کا دورہ کرنے کیلئے نکل چکے ہیں جو کہ حقیقت دیکھیں گے اور سچ کو سامنے لائیں گے ۔