وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول
وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول تیارکرلیا گیا،وزیراعظم عمران کل ایران کا دورہ کریں گے ، وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب جائیں گے ،وزیراعظم کادورہ سعودی عرب ایک روزہ ہو گا،وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ملاقات کریں گے،وزیراعظم سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے ،واضح رہے کہ وزیراعظم ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کیلئے کوشاں ہیں ۔