URDUSKY || NETWORK

”میں تو اپنی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا تو نوازشریف شریف کی کیسے دے سکتا ہوں اور ۔۔“

40

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں نے آج ایک خبر پڑھی ہے کہ عدالت نے ہماری وفاقی اور صوبائی حکومت سے پوچھا ہے کہ کیا آپ کل تک نوازشریف کی زندگی کی گارنٹی دے سکتے ہیں ، میں تو اپنی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا تو کسی اور کی زندگی کی کیسے گارنٹی دوں ۔

ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے دین میں تو اللہ نے کہاہے کہ زندگی اور موت اس کے ہاتھ میں ہے ، انسا ن تو اپنی کوشش کر سکتا ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومت نے نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی اپنی پوری کوشش کی ہے ، کراچی سے ڈاکٹرز کو لائے جبکہ میں نے شوکت خانم کے چیف ایگزیکٹو جو کہ پاکستان کے ڈاکٹروں میں گنے جاتے ہیں ، ان کو خاص طو پر بھیجاکہ وہ نوازشریف کی صحت کو دیکھیں ، ہم تو صرف کوشش کر سکتے ہیں اور وہ ہم نے پوری طرح کی ہے ، زندگی اور موت کی گارنٹی انسان نہیں دے سکتا ۔