URDUSKY || NETWORK

بھارت خطے کے استحکام کوداؤپرلگارہاہے،دنیا کو بھارتی الزام تراشیوں کا نوٹس لینا چاہئے

19

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت خطے کے استحکام کوداؤپرلگارہاہے،بھارتی الزام تراشیوں کادنیاکونوٹس لیناچاہئے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوبھی ایل اوسی دورے کی دعوت دی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے جنوبی ایشیاترقی کی دوڑمیں پیچھے رہ گیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال خراب کررکھی ہے،انہوں نے کہا کہ آج یوایس کانگریس میں بھی مسئلہ کشمیرزیربحث آرہاہے،بھارتی بیانیہ دنیاکی نظرمیں پِٹ رہا ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیابھرمیں بھارت کی ساکھ متاثرہورہی ہے،ہم نے اوآئی سی کومسئلہ کشمیرپریکجاکیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے،بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہاہے، بھارت ہرحربہ استعمال کررہاہے،ہم سوچ سمجھ کرآگے بڑھ رہے ہیں۔