گوجرانوالہ سے خبریں
گوجرانوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخاب کے دوران عوام سے کیے گئے تما م انتخابی وعدوں کی تکمیل کرکے ناہرا گروپ ایک بار پھر عوامی عدالت میں سر خرو ہے ۔ عوام نے انتخاب میں تمام تر حالات کے باوجود جس طرح پیار ومحبت اور اپنے بھرپور اعتماد سے نوازا ہے اس پر ہمیں فخر ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے منصوبوں پر مخالفین اپنی افتتاحی تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔حلقہ کی باشعور ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہوں نے مطالبات کہاں کیے اور ان کے تکمیل کس نے کرائی ۔ فنڈز کہاں سے آئے ، حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ ہم اپنے تمام ترقیاتی منصوبوں کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں ۔ یہ جعلسازی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جس اندا ز میں عوامی خدمت میں مصروف ہیں وہ بھی عوام کے سامنے ہیں ۔ ان دھوکہ بازوں کے طریقہ کار سے عوام کی آنکھیں کھل گئی ہیںاور ان کو ناہرا گروپ اور مخالفین کے عزائم بخوبی سمجھ میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ عنقریب ان فراڈیوں کے کرتوتوں سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ مسلم لیگ اپنے پروگرام کے مطابق میاں شہباز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کروا رہی ہے ۔
گوجرانوالہ9مئی(نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماءپاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اپنے مخالفین کو کچلنے کی بجائے عوامی مسائل حل کرے۔اہلسنت و جماعت کی مرکزی معیاری درسگاہ جامعہ رضویہ فیصل آباد کے نام پر خد ا کی رضا، تعلیم کے فروغ اور طلبا کے ہاسٹل کےلئے آلاٹ کی گئی جگہ مہتمم اعلیٰ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی سیاسی مخالفت کی بنا پر منسوخ کرنا بد ترین انتقام ،قابل مذمت فعل اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے مترادف ہے اس قسم کی آلاٹ کردہ جگہیں سب کی سب منسوخ کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے چہیتوں میں تقسیم کردیںیا پھر تعلیمی ادارے کی جگہ بحال کر کے خدا کی رضا حاصل کریں کسی دینی ادارے یا مسجد کو آلاٹ کر دہ جگہ ضد ،ہٹ دھرمی،سیاسی تعصب اور لالچ کی بنیاد پر واپس لینا حکومت پنجاب کی بدنیتی ہے اس جانبدارنہ اور ظالمانہ اقدام سے حکومتی عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں ۔صوبائی وزیر قانون پنجاب دہشت گردوں کی مخالفت کرنیوالے لوگوں کا مخالف بن گیا ہے جس سے خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے دین کے نام پر بھی سودے بازی اور سیاست کی جارہی ہے حکومت پُرامن اہلسنت ،محبت وطن عاشقان رسول کو دیوار سے لگانے کی سازشیں بند کر دے ایس گھٹیا حرکتوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے سنی اتحاد کونسل کو نہ دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی انکو اپنے مشن سے روکا جا سکتا ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامعہ مسجد نور میں منعقدہ سنی اتحاد کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصاحبزادہ پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، مفتی محمد حسین صدیقی ،مفتی غلام نبی جماعتی ،صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی،مولانا پیر محمد نصیر احمد اویسی ،الحاج سرفراز احمد تارڑ،قاری غلام سرور حیدری،پیر قاری محمد اشرف شاکر ،حافظ آصف اویسی،مولانا عبد المجید کیلانی،مولانا محمد عارف چشتی ،پیر سید محمد اجمل شاہ گیلانی،مفتی محمد افضل باجوہ اور دیگرنے خطاب کیا۔
گوجرانوالہ9مئی(نامہ نگار)صوبائی صدر مرکزی جمعیت علماءپاکستان پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور صوبائی جنرل سیکرٹری پیر سید محمد اقبال احمد شاہ نے مولانا پیر محمد نصیر احمداویسی کو گوجرانوالہ ڈویژن کا صدر اور صاحبزادہ محمد عمار سعید کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے۔باقی عہدے جو ں کے توں رہیں گے۔