URDUSKY || NETWORK

امن وامان،مسئلہ کشمیر پر اعتماد سازی کے اقدامات پرپاک بھارت اتفاق|اردو سکائی اخبار 24 جون 2011

95
امن وامان،مسئلہ کشمیر پر اعتماد سازی کے اقدامات پرپاک بھارت اتفاق
Updated at 2050 PST
اسلام آباد…پاکستان اور بھارت نے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے جس کے خاتمے کیلئے مضبوط تعاون ضروری ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کیلئے اختلافات کم کرنے اور اتفاق رائے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے آر پار اعتماد سازی کے اقدامات پر ورکنگ گروپ کا اجلاس جولائی میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریز کے دو روزہ مذاکرات کے بعد دفترخارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاک، بھارت خارجہ سیکریٹریز نے دو روزہ مذاکرات کے تین ادوار میں اعتماد سازی کے اقدامات ، امن وسلامتی ،مسئلہ کشمیر اور دوستانہ وفود کے تبادلوں کے فروغ پربات کی۔دونوں ممالک نے باہمی مفاہمت کے فروغ کے لیے مذاکرات کا عمل تعمیری اور بامقصد اندازمیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت نے ایٹمی اور روایتی ہتھیاروں کے حوالے سے باہمی اعتماد سازی کے حوالے سے ماہرین کا الگ سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں موجودہ انتظامات کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کیلئے قابل قبول مزید اضافی اقدامات کرنے کا جائزہ لیا جائیگا۔ اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد باہمی اعتماد اور امن و سلامتی کا فروغ ہے۔ماہرین کی سطح کے اجلاس کی تاریخیں سفارتی ذرائع سے طے کی جائیں گی۔ مشترکا اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تسلیم کیا ہے کہ دہشت گردی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور اس کی تمام صورتوں کو ختم کرنے کیلئے مضبوط تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے مسئلہ کشمیر پربامقصد بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جومسئلے کے پرامن حل کی تلاش کے لیے اختلافی امور پر قابو پانے اور اتفاق رائے بڑھانے کے اصول کے تحت ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق لائن آف کنٹرول کے آر پار اعتماد کی بحالی کے اقدامات پر ورکنگ گروپ کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا جو موجودہ باہمی تجارت میں بہتری سمیت سفری انتظامات کے اقدامات تجویز کریگا،ورکنگ گروپ کا اجلاس جولائی میں ہوگا۔ دونوں ممالک نے دوستانہ وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کیخلاف پراپیگنڈا روکنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انسانی ایشوزکو ترجیحاً اور حساسیت کے ساتھ حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک، بھارت خارجہ سیکریٹریز دوبارہ نئی دلی میں ملاقات کریں گے،جس میں وزرائے خارجہ کی جولائی میں نئی دہلی میں ہونیوالی ملاقات کی تیاری کی جائے گی۔
Updated at 2040 PST کے ای ایس سی: 560 میگاواٹ بن قاسم ٹو کے پہلے یونٹ کا کام مکمل
Updated at 2030 PST کیوی آل راؤنڈر اسکاٹ اسٹائرس انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر
Updated at 2020 PST لاہور،ریجنل ٹیکس حکام کی کارروائی،ہزار سے زائد کارڈیلرز کو نوٹس
Updated at 2010 PST اسپیشل اولمپکس ،پاکستانی پیراک فرح مشعل برداری کیلئے منتخب
Updated at 2000 PST ہاکی ٹورنامنٹ ،پاکستان آج آئرلینڈ کیخلاف میچ کھیلے گا
Updated at 1945 PST پاکستان کی مشکلات اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے، عالمی بینک
Updated at 1930 PST کرشمہ کپور 25جون کو 37برس کی ہوجائیں گی
Updated at 1915 PST سیا ست اور شو بز کی دلچسپ رشتہ داریا ں
Updated at 1900 PST 8 ہفتے تک کم کیلوریز غذاشوگر کنٹرول کرسکتاہے،تحقیق
Updated at 1845 PST رواں سال80کے مقابلے میں42تیل کے کنوں کی کھدائی کی گئی
Updated at 1830 PST لوگ میری اور سیف کی دوستی سے حسد کرتے ہیں،کر ینہ کپور
Updated at 1815 PST بڑی دی کی مہرباں!99 بر س کی عمر میں شا دی کر نے والا شخص
Updated at 1800 PST پشاور: نوزائیدہ بچوں کی خریدوفروخت میں استعمال ہونیوالا اسپتال سیل
Updated at 1605 PST اسمبلی کی کوریج سے استحقاق مجروح ہورہا ہے، پیر مظہر الحق
Updated at 1550 PST الزام تراشی کا نہیں فوج کا حوصلہ بڑھانے کا وقت ہے،چوہدری مختار
Updated at 1535 PST دنیا کی 90فیصد افیون افغانستان میں پیدا ہوتی ہے، عالمی ادارے کی رپورٹ
Updated at 1520 PST پاک بھارت مذاکرات،کشمیر اور دوستانہ وفود کے تبادلے پر گفتگو
Updated at 1500 PST گورنر پنجاب کا لوڈشیڈنگ پر کمیشن بنانے کا مطالبہ
Updated at 1440 PST یورپی ممالک میں بینظیر بھٹو کی 56ویں سالگرہ منانے کاسلسلہ جاری
Updated at 1425 PST اُسامہ کے ساتھی کے موبائل سے ملنے والی معلومات سے نیا انکشاف
Updated at 1410 PST یکم جولائی سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
Updated at 1400 PST کشمیر کیلئے ملنے والی رقم حکومت پاکستان استعمال کررہی ہے،نواز شریف
Updated at 1340 PST شعیب اختر پابندی کیس، پی سی بی کواگلی سماعت پر لازمی جواب داخل کرنیکا حکم
Updated at 1325 PST پاک بھارت مذاکرات، آج مسئلہ کشمیر پر خصوصی سیشن ہوگا
Updated at 1305 PST پشاور : آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
Updated at 1300 PST عامر خان بھی آئٹم بوائے بن گئے،دہلی بیلی کا آئٹم سونگ خود ہی کرڈالا
Updated at 1245 PST سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جاری
Updated at 1230 PST کوئٹہ:ڈائریکٹر ٹیکنیکلکیسکو کے اغوا کیخلاف لیبر یونین کا دھرنا
Updated at 1215 PST جامعہ پشاور میں ماسٹرزکے امتحانات13جولائیسے شروع ہونگے
Updated at 1200 PST بلوچستان:جرائم کے مختلف واقعات میں7افراد ہلاک
Updated at 1140 PST سرفرازشاہ قتل کیس،فردجرم عائد کرنے کیلئے28جون کی تاریخ مقرر
Updated at 1130 PST چین میں درخت پر چڑھنے والا منفرد روبوٹ تیار
Updated at 1115 PST صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے بھارتی وطن پہنچ گئے
Updated at 1100 PST برطانیہ : ساتھیوں کو اٹھاکرریس میں حصہ لینے کانیا عالمی ریکارڈ قائم
Updated at 1030 PST امریکا:چوریاں کرنے والی بلی کا پردہ فاش
Updated at 1030 PST کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،جناح اسپتال کی رہائشی کالونی سے بم برآمد
Updated at 1000 PST فلم عشقیہ کے سیکوئل میں ودیا بالن کی جگہ کنگنا راناوٹ کا سٹ
Updated at 1000 PST فیصل آباد،سپرایٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا
Updated at 0925 PST ریاست الاسکا،بحرالکاہل میں7.4شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری
Updated at 0900 PST آزادکشمیر،پولنگ ڈیوٹی دینے والے ملازمین آج ووٹ ڈالیں گے
Updated at 0800 PST کراچی میں بجلی کا بحران ،مختلف علاقوں میںآ ٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ
Updated at 0615 PST برطانیہ کا8 نئے جوہری پلانٹس کی تعمیر کا اعلان
Updated at 0540 PST نیٹو رکن ممالک کی ایک معلوماتی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا
Updated at 0500 PST رحیم یار خان :عوام ایکسپریس میں تاخیر ،مسافروں کا احتجاج
Updated at 0430 PST کراچی:پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ،دو زخمی
Updated at 0400 PST کامونکی: راجہ بْھلا کے نزدیک نہر اپر چناب میں نا معلوم شخص کی لاش برآمد
Updated at 0300 PST دہشتگردی کیخلاف جنگ ، پاکستانی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہیے،پیٹریاس
Updated at 0200 PST جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونیوالی فلم بول کا لاہور میں پریمئر

بشکریہ جنگ