URDUSKY || NETWORK

جی ایچ کیو حملہ کیس،مرکزی ملزم ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت سنادی گئی|اردو سکائی اخبار 13 اگست 2011

145
جی ایچ کیو حملہ کیس،مرکزی ملزم ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت سنادی گئی
Updated at 1325 PST
راولپنڈی…فوجی عدالت نے راول پنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے کرنے کے مقدمہ میں سات مجرموں کو سزا سنادی ہے ، واقعہ کے مرکزی کردا ر عقیل عرف ڈاکٹرعثمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ دس اکتوبر 2009ء کو جی ایچ کیو پر حملے کے بعد فوجی عدالت نے ڈاکٹرعثمان سمیت گرفتار سات افراد کو کا ٹرائل شروع کیا تھا ، ذرائع کے مطابق فوجی عدالت نے ڈاکٹرعثمان کو سزائے موت سنانے کے ساتھ اس کے ساتھی اور سابق فوجی عمران صدیق کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ، اس کے ساتھ تین دیگر سویلین مجرمون کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دو سویلین مجرموں کو سات ، سات برس قید کی سزا سنائی گئی ہے ، جی ایچ کیو پر حملے میں دس سے زائد فوجی شہید ہوگئے تھے جبکہ دس میں سے نو حملہ آورے بھی مارے گئے تھے ، حملہ آوروں مین شامل ڈاکٹرعثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ظفر قریشی کو کا م سے روکنے کے نئے حربے اور ہتھکنڈے
Updated at 1425 PST
لاہور…این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات میں مصروف ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر قریشی کو لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں جانے کی اجازت نہ ملی۔ اس سے پہلے بم کی اطلاع پر ایف آئی اے بلڈنگ اور اس سے ملحقہ عمارتیں خالی کرا لی …
10صوبے بنیں لیکن پاکستان کی بنیاد پر، شہباز شریف
Updated at 1350 PST
بہاولپور…وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرائیکی صوبہ یا بہاول پور صوبہ کے لئے مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف تیار ہیں ،لیکن یہ صوبے پنجاب کی بنیاد پر نہیں پاکستان کی بنیاد پر ہونے چاہیئے۔بہاول پور میں فلائی اوور کے افتتاح کے …
کراچی:پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی،50گرفتار
Updated at 1200 PST
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں بدامنی کی لہر پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، تشدد اور دستی بموں کے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ آئیل ٹینکراور موٹر سائیکلوں سمیت ڈیڑھ درجن گاڑیاں جلا دی گئیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی رات کو ہی شدید فائرنگ اور پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔ گلشن حدید کے قریب لنک روڈ پر ایک آئل ٹینکر کو آگ لگا دی گئی۔ بنارس، قصبہ کالونی، کٹی پہاڑی اور پیر آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے 6 موٹر سائیکل نذر آتش کردی گئیں۔ شاہ فیصل کالونی، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال میں نیپا چورنگی، صفورا چوک، گلبرگ، بنارس، ٹاور، کیماڑی اور دیگر علاقوں میں گاڑیاں نذر آتش کی کردی گئیں۔ کیماڑی میں مسافروں سمیت نذر آتش کی گئی منی بس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ مبینہ ٹاوٴن کے علاقے قائد اعظم کالونی میں دو گروپوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ ناظم آباد میں دستی بموں سے حملوں اور شدید فائرنگ سے تین افراد ہلاک متعدد زخمی ہوئے۔ پاک کالونی میں ایک کار سے دو افراد کی بوری میں بند تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ سائٹ میں حبیب بنک چورنگی کے قریب سے فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاک ہوا۔ بن قاسم کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ قائد آباد میں داوٴد چورنگی پر فائرنگ سے ایک سیاسی کارکن موت کا شکار ہوا۔ ناظم آباد نمبر دو، سہراب گوٹھ، صدر اور دیگر علاقوں میں کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس نے علاقے میں متعدد گھروں کی تلاشی لی اور گرفتاریاں کیں، آئی جی سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تاہم مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا۔ البتہ ناظم آباد 2 نمبر، پاپوش نگر، گول مارکیٹ اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بعض افراد کی جانب سے دکانیں اور کاروبار کھلو دیا گیا۔
سندھ میں ہڑتال،بدین میں خواتین کی ڈنڈابردار ریلی، پتلے جلائے
Updated at 1100 PST
کراچی…سندھ میں کمشنری نظام کی بحالی کے لئے صوبے بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ اور پتھراوٴ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ، مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے علاوہ بابر اعوان کے پتلے جلائے گئے۔ حکومت نے صوبہ میں 2001 سے جاری بلدیاتی نظام …
چین میں ایشیائی کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ سج گیا
Updated at 1015 PST
بیجنگ…چین میں 26 ویں سمر یونیورسیڈ Summer Universiade کی شاندار افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ چینی صدر ہوجن تاوٴ نے مختلف ممالک کے صدورکو بھی خوش آمدید کہا۔ چین کے سب سے نئے شہر Shenzhen میں منفرد ہائی اسٹینڈر اسپورٹنگ ایونٹ میں "Spring Cocoon” کے …
بدین،متعدد نہروں میں شگاف،متاثرین نے پانی پی کر روزہ رکھا
Updated at 1000 PST
بدین… ضلع بدین میں طوفانی بارشوں نے سوسے زائد دیہات میں تباہی مچادی اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تہس نہس کردیں۔متاثرہ علاقوں سے ریلیف کیمپوں میں پہنچنے والے افراد حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔بدین میں جاری موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تو اب تھم گیا ہے لیکن حالیہ بارش نے …
سندھ میں کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف ہڑتال
Updated at 0910 PST
کراچی…سندھ میں کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف آج صوبے بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ٹنڈو الہ یار میں نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔انڈس ہائی وے پر نامعلوم افراد نے پتھراوٴ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔حیدرآباد میں تین گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔ قوم …
لاہور:ماڈل ٹاوٴن سے 63سالہ امریکی شہری اغواء
Updated at 0910 PST
لاہور…لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن سے تریسٹھ سالہ امریکی شہری کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ،ماڈل ٹاوٴن 49 جے بلاک میں سحری کے اوقات میں دو گاڑیوں میں سوار 10 سے 12 افراد گارڈز پر تشدد کرتے ہوئے گھر میں گھس گئے، اور وہاں رہائش پذیر 63 سالہ امریکی …
 Updated at 1125 PST گلگت،بلتستان،خیبرپختونخوا،بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان
 Updated at 1030 PST کراچی :پرتشدد واقعات میں7افراد ہلاک،متعدد گاڑیاں نذر آتش
 Updated at 0845 PST بالی وڈ کی چاندنی گرل سری دیوی 48برس کی ہوگئیں
 Updated at 0800 PST امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر 300 میٹر لمبی نامکمل سرنگ کا سراغ لگالیاگیا
 Updated at 0745 PST برطانیہ: ویک اینڈ پر سخت حفاظتی انتظامات،1200 شرپسند گرفتار
 Updated at 0715 PST بھارت: سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹریننگ شروع کردی گئی
 Updated at 0645 PST حیدرآباد میں تین گاڑیاں نذرآتش،17 افرادزیر حراست
 Updated at 0630 PST گوجرانوالہ: نالہ ڈیک بپھر گیا ،50 سے زائد دیہات میں پانی داخل
 Updated at 0515 PST اوباما اور کرزئی کے درمیان وڈیو کانفرنس،افواج کے انخلاپر تبادلہ خیال
 Updated at 0445 PST کراچی:پرتشدد واقعات میں 5 افرادجاں بحق،5زخمی
 Updated at 0330 PST پشاور اور گردونواح میں موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا
 Updated at 0245 PST لاہور سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو بھی ٹرین وقت پر روانہ نہ ہو سکی

بشکریہ جنگ