URDUSKY || NETWORK

کراچی:5منزلہ عمارت منہدم، بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق|اردو سکائی اخبار 4 اگست 2011

125
کراچی:5منزلہ عمارت منہدم، بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق
Share Updated at 19:00 PST
کراچی . . . . . . کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے دو بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ متعدد افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ لیاری کے علاقے بغدادی کی موسیٰ لین میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت آج صبح منہدم خستہ حالی کے باعث زمین بوس ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ایدھی فاوٴنڈیشن، چھیپا ویلفیئر، خدمت خلق فاوٴنڈیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کے رہائشی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام میں حصہ لیا۔ ملبہ اٹھانے کیلئے مشینری اور ماہرین بھی امدادی کام میں شریک ہوگئے۔ تاہم علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اہل محلہ کے مطابق کے ابھی بھی ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے ہیں جبکہ ان کے عزیز اقارب جائے حادثہ پہ اپنے پیاروں کی خیریت کیلئے دیوانہ وار گھومتے دکھائی دیئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جاتا رہا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ اریشہ، اس کا 20 سالہ بھائی بلال شامل ہیں جبکہ ان کے 4 بہن بھائیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے، ملبے سے ایک خاتون کو 4 گھنٹے بعد زندہ جبکہ ایک خاتون کی لاش نکالی گئی۔ جائے حادثہ اور اسپتال میں شہریوں کی بڑی تعداد کے جمع ہوجانے سے امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامان رہا۔ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ مصطفی جمال قاضی امدادی کاموں کی نگرانی کرتے رہے جبکہ حادثہ کے مقام کے قریب ایک اور خستہ حال عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔ ڈی سی ساوٴتھ کے مطابق متاثرین کیلئے شاہ لطیف بھٹائی حال میں امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اعلی حکام کو زخمیوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت کردی ہے۔
 Updated at 19:30 PST لاہور،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی والی بال ٹورنامنٹ میں کامیابی
 Updated at 19:20 PST کمپنیاں منافع بینک اکاؤنٹس سے اداکریں،ایکسچینج کمیشن
 Updated at 19:10 PST ماہ رمضان میں پشاور سمیت جنوبی اضلاع حساس قرار
 Updated at 1850 PST میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں، الطاف حسین
 Updated at 1840 PST ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نے 16 فیصد زائد وصولی کی، مکیش کمار چاولہ
 Updated at 1830 PST کپاس کی قیمتوں میں 500روپے فی من کا اضافہ
 Updated at 1820 PST کراچی کے عوام ہرصورت پرامن رہیں، الطا ف حسین کی اپیل
 Updated at 1810 PST پنجاب حکومت کا یلوکیب اسکیم کیلئے پاک سوزوکی سے معاہدہ
 Updated at 1800 PST برطانوی شہزادی کیتھرین میڈلٹن خوش لباس خواتین کی فہرست میں شامل
 Updated at 1750 PST بالی ووڈ اداکارہ کاجول 5اگست کو37ویں سالگرہ منائیں گی
 Updated at 1740 PST امریکی مو سیقار کا تیار کردہ 27تاروں والا منفرد گٹار
 Updated at 1730 PST 64سالہ شخص کا آگ کے شعلوں میں لپٹے ٹاور سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ
 Updated at 1720 PST SMS سروس آج 26 برس کی ہوگئی
 Updated at 1710 PST دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان
 Updated at 1700 PST زرداری اورالطاف حسین سندھ تقسیم کرنے کا کھیل کھیل رہے ہیں،قادر ،مگسی
 Updated at 1650 PST الطاف حسین اپنے بیان پر معافی مانگیں ورنہ کل پہیہ جام ہوگا، ایاز پلیجو
 Updated at 1455 PST بھارتی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی امریکا میں پیٹ کی سرجری
 Updated at 1450 PST پیرس:منہاج ویلفےئر فاوٴنڈیشن کا چیریٹی پروگرام ، اقبال اعظم کی بریفنگ
 Updated at 1430 PST کراچی،لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی،3افراد جاں بحق
 Updated at 1410 PST میاں نواز شریف اپنے مشن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،چوہدری لیاقت علی
 Updated at 1405 PST اوپرا ونفرے کو’آسکر ہیومینی ٹیرین‘ ایو ارڈ سے نوازا جائے گا
 Updated at 1355 PST برطانیہ میں100سال سے زائد عمر پانے والوں کی تعداد میں اضافہ
 Updated at 1340 PST سحری اور افطار میں بھی بجلی غائب دعوے صرف دعوے ہی رہے
 Updated at 1320 PST طالبان آگے آئیں ملک کی تشکیل میں حصہ لیں، افغان صدر
 Updated at 1305 PST ڈس ایبل گولفر سلیم رضا لندن روانہ
 Updated at 1300 PST ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
 Updated at 1245 PST زمبابوے کی چھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی
 Updated at 1225 PST برطانیہ :قدرتی حادثے سے پیشگی بچاوٴکیلئے جوہری پلانٹ بند کرنے پر مجبور
 Updated at 1220 PST اسرائیل دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے وکلاء کی تعداد میں سرفہرست
 Updated at 1215 PST فیصل آباد،گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صنعتوں ،سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل
 Updated at 1200 PST کراچی میں5منزلہ عمارت گرگئی،بچی سمیت2افراد جاں بحق
 Updated at 1155 PST مائیں اپنا دودھ پلا کربچوں کی زندگیاں بچا سکتی ہیں
 Updated at 1150 PST ماہ رمضان میں پشاور سمیت جنوبی اضلاع حساس قرار
 Updated at 1125 PST کراچی:بغدادی میں 5منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی،ہلاکتوں کا خدشہ
 Updated at 1100 PST ٹرینوں کی آمدورفت میں 6سے 8گھنٹوں کی تاخیر
 Updated at 1030 PST پاکستان خاص طور پر بلوچستان ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے،کیمرون منٹر
 Updated at 0955 PST پشاور اور نواحی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
 Updated at 0955 PST پشاور سے چترال جانے والی پرواز منسوخ
 Updated at 0940 PST انڈونیشیا میں آسٹریلوی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،10افراد ہلاک
 Updated at 0920 PST افغانستان،قندوز میں دھماکا، انٹیلی جنس سربراہ ہلاک
 Updated at 0900 PST کراچی:پرتشدد واقعات میں کمی،بعض علاقوں میں کشیدگی برقرار
 Updated at 0830 PST بھارت : بدعنوانی کی روک تھام کیلئے بل آج لوک سبھا میں پیش کیا جائیگا
 Updated at 0730 PST پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن کا ٹھیکا امریکی کمپنی کو دیدیا گیا
 Updated at 0715 PST امریکی صدر اوباما آج اپنی پچاسویں سالگرہ منارہے ہیں
 Updated at 0630 PST رینجرز کی تعیناتی کے باوجود کراچی کے کئی علاقوں میں کشیدگی برقرار
 Updated at 0600 PST پاکستان کے ساتھ تعلقات میں چیلنجز درپیش ہیں ،امریکا
 Updated at 0500 PST قومی جونیئرہاکی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کیلئے لاہور سے مصر روانہ
 Updated at 0430 PST ٹنڈو الہیار:اینٹوں کے بھٹے پر جبری مشقت پر مجبور34 افراد بازیاب
 Updated at 0400 PST شام : تراویح کے بعد مظاہرے ،فائرنگ سے چارشہری ہلاک ، متعدد زخمی
 Updated at 0330 PST پشاور اور اسلام آباد میں رات گئے بارش، موسم خوش گوار ہوگیا

بشکریہ جنگ