URDUSKY || NETWORK

پی این ایس مہران حملہ،4 دہشت گرد ہلاک ،2 فرار ہوگئے، رحمن ملک|اردو سکائی اخبار 23 مئی 2011

68
پی این ایس مہران حملہ،4 دہشت گرد ہلاک ،2 فرار ہوگئے، رحمن ملک
Updated at 1710 PST
کراچی … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہا ہے کہ پی این ایس مہران حملے میں 6دہشت گرد ملوث تھے، جن میں چار مارے گئے ہیں ، جبکہ دو فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دس اہلکار شہید اور پندرہ زخمی ہو گئے ،انہوں نے اعلان کیا کہ جام شہادت نوش کرنیوالے جوانوں کو ستارہ شجاعت دیا جائیگا۔ پی این ایس مہران کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید اسلحہ سے لیس چھ سے سات دہشت گرد ملیرندی کے علاقے سے دیوار کاٹ کر بیس کے اندر داخل ہوئے، جن کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان تھیں،دہشت گردوں کی چھوٹی چھوٹی داڑھیاں تھیں، رنگ صاف اور کپڑے غیر ملکیوں کی طرح تھے۔ انہوں نے بتایا کہدہشت گردوں کیپاس طاقتور دستی بم تھے اور ان کا پہلا نشانہ پی تھری سی اورین طیارہ تھا،جہاں لیفٹیننٹ یاسر نے اپنی جان کی قربانی دیکر دہشت گردوں کا راستہ روکا۔ وزیرداخلہ کے مطابق حملے کے وقت بیس میں گیارہ چینی اور چھ امریکی ماہرین موجود تھے جو یہاں تربیت فراہم کر رہے تھے اور یہ سب لوگ خیریت سے ہیں ، حملہ آوروں نے کسی کو یر غمال نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد وزیرستان میں دہشت گردوں کا ایک اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کے اداروں کے خلاف حکمت عملی ترتیب دی گئی تھی اور یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تحقیقات کیلئے نیوی ، رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم قائم کردی گئی ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کا واحد مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے اور یہ بات قوم اور اس معاملے پر سیاست چمکانے والوں کو اچھی طرح سمجھنی ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پی این ایس مہران میں شہیدلیفٹیننٹ یاسر تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے
Updated at 1950 PST
لاہور…پی این ایس مہران کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک نیوی کے ڈیوٹی آفیسر لیفٹیننٹ یاسر عبا س کا تعلق لاہور کے ایک فوجی گھرانے سے ہے جسے اپنے سپوت پر فخرہے کہ اس نے ارض پاک کے تقدس کی خاطر ،مردانہ وار ، اپنے سینے
دہشت گردوں کا ہدف جہاز نہیں ،پاکستان بحریہ تھی،نیول چیف
Updated at 1800 PST
کراچی …پاک بحریہ کے سربراہ نعمان بشیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف جہاز نہیں ،پاکستان بحریہ تھی،تباہ ہونیوالے دو طیاروں کی مالیت چالیس ملین ڈالر تھی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردپی این ایس مہران کے مشرقی حدود سے داخل ہوئے تھے،وہ شارپ
Updated at 1940 PST سانحہ پی این ایس،سنی اتحاد کونسل جمعہ کو یوم مذمت منائیگی
Updated at 1930 PST ریجنل جنرل منیجرپیمراآزادکشمیر کی بر طرفی کا مطالبہ
Updated at 1920 PST ڈی جی نیب پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی
Updated at 1910 PST کراچی ایئر پورٹ کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات
Updated at 1830 PST لاہور:کراچی میں وکلاء کے قتل کیخلاف ہڑتال غیر موٴثر
Updated at 1820 PST شمالی وزیرستان میں ایک اور امریکی میزائل حملہ،6افراد ہلاک
Updated at 1810 PST کراچی : ٹارگٹ کلنگ کیخلاف وکلا کی وزیر اعلیٰ ہاوٴس تک احتجاجی ریلی
Updated at 1750 PST لاہور: بچوں کی تحویل کے قانون میں تبدیلی کیلئے مظاہرہ
Updated at 1740 PST وزارت خوراک و زراعت کے 32 منصوبے ختم کرنے کی سفارش
Updated at 1740 PST وزارت خوراک و زراعت کے 32 منصوبے ختم کرنے کی سفارش
Updated at 1730 PST پشاور:وکلاء کی ہڑتال، صوفی محمد کیس کی سماعت نہ ہوسکی
Updated at 1720 PST سینئر وکلاء جج بننے سے کترا رہے ہیں، صدر پشاور ہائی کورٹ بار
Updated at 1700 PST سانحہ کراچی کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
Updated at 1650 PST مہران بیس کے متاثرہ کمپاوٴنڈ سے دو خود کش جیکٹس بھی برآمد
Updated at 1640 PST پشاور:لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت،شہری بوند ، بوند کوترس گئے
Updated at 1630 PST مشرف دور:فوجی افسران کی مزید سول محکموں میں بھرتی کی اجازت دی گئی
Updated at 1620 PST ملتان : گرمی کم ہونے کے بعد گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد کم ہونا شروع
Updated at 1610 PST آئی پی ایل:پہلا فائنل کل بنگلور اورچنئی کے درمیان کھیلا جائیگا
Updated at 1600 PST مہران بیس کو دہشت گردوں سے کلیئر کرالیا گیا،ترجمان پاک بحریہ
Updated at 1550 PST قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 28 مئی کو طلب
Updated at 1525 PST پینی لوپی کروز کو ہمیشہ اپنا اسٹائل آئیکو ن مانتی آئی ہوں، کترینہ کا اعتراف
Updated at 1515 PST سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر پاکستان کا دورہ ممکن نہیں ،سری لنکن بورڈ
Updated at 1500 PST ملکی سلامتی پر غور کیلئے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس 25مئی کو طلب
Updated at 1430 PST پی این ایس مہران پر حملے کے بعد سندھ بھر میں ریڈ الرٹ
Updated at 1415 PST چین میں منعقد کیا گیا کیچڑ میں کھیلنے کا دلچسپ میلہ
Updated at 1400 PST ملک میں بجلی کا شارٹ فال1910میگاواٹ رہ گیا
Updated at 1345 PST ٹرینر کے اشاروں پر کر تب کا مظاہر ہ پیش کر نے والی بلیوں کی جوڑی
Updated at 1330 PST بگٹی کے قتل سے خرابی ہوئی، حکومت وجوہ تلاش کرے، چیف جسٹس
Updated at 1320 PST ہا نگ کا نگ ایئر لائن میں ایئر ہوسٹسز کو کنگ فو کی تربیت
Updated at 1310 PST امریکی ڈیزائنر نے ٹائپ را ئٹر کو دوبارہ زندہ کردیا
Updated at 1210 PST پی این ایس مہران میں آپریشن،12اہلکار شہید،8دہشت گرد ہلاک
Updated at 1155 PST وکلاء کے قتل کیخلاف خیبر ْپختونخوا کی ماتحت عدالتوں میں کارروائی کا بائی کاٹ
Updated at 1145 PST افغان ٹی وی کا ملا عمر کی ہلاکت کا دعویٰ،طالبان کی تردید
Updated at 1135 PST جنوبی پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز2روز کیلئے بند
Updated at 1135 PST جنوبی پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز2روز کیلئے بند
Updated at 1125 PST ایبٹ آبادجیساواقعہ اداروں کومضبوط کرنیکاسبب بنے گا،اسحاق ڈار
Updated at 1100 PST وزیر اعظم گیلانی کا پاک بحریہ کے سربراہ سے رابطہ
Updated at 1035 PST نوشہرہ ،اکوڑہ خٹک سے طالبان کا مبینہ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار
Updated at 1015 PST پی این ایس مہران میں آپریشن،3دہشت گرد ہلاک،4گرفتار
Updated at 1000 PST کراچی میں نیوی بیس پر حملے کے بعد جنوبی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی سخت
Updated at 0900 PST گورنر خیبرپختون کی کراچی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
Updated at 0845 PST بلوچستان میں جرائم کی شرح میں اضافہ
Updated at 0700 PST چینی غوطہ خوروں نے 400 سال پہلے ڈوبنے والے بحری جہاز کا ملبہ تلاش کر لیا
Updated at 0600 PST پی این ایس مہران پر حملہ، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری
Updated at 0530 PST پاکستانی حکومت اور عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے،ڈاکٹر فردوس
Updated at 0400 PST القاعدہ پاکستان کی دشمن ہے، نیوی پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے،رحمن ملک
Updated at 0230 PST پی این ایس مہران پر حملہ ، نیوی کے4 اہلکار شہید، 9 زخمی،ترجمان بحریہ
Updated at 0200 PST پی این ایس مہران پر حملہ ،6 دہشتگرد ہلاک،4 گرفتار،غیر مصدقہ اطلاعات
Updated at 0200 PST دہشت گردوں کی تعداد10 سے15 کے قریب ہے،ترجمان پاک بحریہ

بشکریہ جنگ