URDUSKY || NETWORK

وزارت پٹرولیم کو11 ارب جاری،نیشنل گرڈ میں 3ہزارمیگاواٹ بجلی شامل|اردو سکائی شام کا اخبار، 4 اکتوبر 2011

140
وزارت پٹرولیم کو11 ارب جاری،نیشنل گرڈ میں 3ہزارمیگاواٹ بجلی شامل
Updated at 2010 PST
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایات پر وزارت خزانہ نے وزارت پٹرولیم کو گیارہ ارب روپے جاری کردیئے ہیں، جس کے نتیجے میں نیشنل گرڈ اسٹیشن میں تین ہزارمیگاواٹ بجلی شامل ہوگئی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں شدید اضافے اور عوامی احتجاج کے بعد وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایات دی تھیں کہ وزارت پٹرولیم کوفوری طور پر11 ارب روپے جاری کئے جائیں۔ نیشنل گرڈ میں 3 ہزار میگاواٹ مزیدبجلی شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہو گی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ وفاقی وزارت خزانہ نے حبکو اور پیپکوکو 11 ارب روپے جاری کئے ہیں جس سے بجلی کی پیداواردوہزارمیگاواٹ بڑھ جائیگی لیکن آج وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ بجلی کی پیداوارتین ہزارمیگاواٹ بڑھ گئی ہے۔
کوئٹہ میں دہشتگردی: جاں بحق 14افراد سپردخاک
Updated at 2240 PST
کوئٹہ…کوئٹہ میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں مزید14افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔بعد میں جاں بحق ہونیوالوں کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک کردیا گیا ۔آج صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآبادمیں منی بس میں گھس کر فائرنگ کا واقعہ گذشتہ دو ہفتے کے دوران ہزارہ برادری …
نئے کمر شل اور صنعتی گیس کنکشن پرعائد پابندی میں ایک سال توسیع
Updated at 2200 PST
اسلام آباد…ملک میں گیس کی قلت کے باعث کمر شل اور صنعتی شعبے کو نئے گیس کنکشن پرعائد پابندی میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، تاہم بلوچستان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اس حوالے سے وزارت پٹرولیم کی …
افغانستان اور بھارت کے مابین اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط
Updated at 2000 PST
نئی دہلی…افغان صدر حامد کر زئی بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط بھی کئے ہیں جس پر بھارت کا جانب سے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے دستخط کئے ۔دستخط کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے کہنا ہے کہبھارت افغان …
کوئٹہ میں دہشت گردی، ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی
Updated at 1520 PST
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے اخترآباد میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ایک منی بس 20سے30 مسافروں کو بروری روڈ سے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں واقع سبزی منڈی جارہی تھی کہ ایک پک اپ میں …
لاہور میں ڈینگی نے مزید تین افراد کی جان لے لی
Updated at 1330 PST
لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس نے تین افراد کی جان لے لی۔ شہر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد143 اور پنجاب میں 156 ہو گئی۔اسپتالوں میں طویل لوڈشیڈنگ سے مریضوں اور انتظامیہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام …
ملک بھر میں16گھنٹے لوڈشیڈنگ،متعدد شہروں میں مظاہرے
Updated at 1330 PST
کراچی/گوجرانوالہ… ملک کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر کھوکرا پار مدینہ کالونی میں بجلی کے تعطل کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی، گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں کی شٹراڈاوٴن ہڑتال آج بھی …
کوئٹہ :بس کی حفاظت میں ناکامی پر ایس ایچ او شالکوٹ معطل
Updated at 1240 PST
کوئٹہ… کوئٹہ میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں مزید 13 افراد کے جاں بحق اور 7 کے زخمی ہونے کے کی گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مذمت کی ہے۔ وزیراعلی نے واقعے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے جبکہ …
سندھ :سڑکیں زیر آب،بعض متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ تاحال منقطع
Updated at 0600 PST
میرپورخاص … سندھ کے مختلف شہروں اور دیہات میں بارش اور سیلاب کا پانی نہیں نکالا جاسکا ہے۔سڑکیں زیرآب آجانے کے باعث بعض متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر اضلاع سے منقطع ہے جس کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں اشیائے ضروریات کی قلت ہے میر پور خاص سمیت …

بشکریہ جنگ