نارووال سے خبریں
نارووال (محمد یعقوب اویسی)سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ قافلہ عشقِ رسول ﷺ کے سالار تھے ۔حالتِ فقر میں سخاوت و عبادت کی عدیم المثال تاریخ رقم فرمائی۔ آپ کا خدمتِ والدہ کرنا ضربُ المثل بنا ۔دربار رسول ﷺ سے ”خیر التابعین “ کا لقب پایا اور یمن کی ہوا قلب نبی ﷺ کے لئے تسکین کا باعث بنی ۔تعلیمات سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ امن و محبت ،برداشت و صبر ،مخلوقِ خدا میں رہ کر تعلق باللہ قائم رکھنا اور مخلوق خدا کی خدمت سے لبریز ہیں ۔تحریک اویسیہ پاکستان فروغِ تعلیماتِ خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے لئے پورے ملک میں ”سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ سیمینارز “ ڈویژنل سطح پر منعقد کر کے ملک کی فضاﺅں کو امن و آشتی سے معطر کرے گی ۔عوام شدت پسندوں ،بم دھماکے کرنے والوں ،غیر ملکی آقاﺅں کے ہاتھوں یرغمال بن کر وطنِ عزیز کا استحکام داﺅ پر لگانے والوں اور امن کے مراکز مزارات کو تباہ کرنے والوں کے عزائم اتحاد و یکجہتی ،امن و محبت ،علم و برداشت اور بین المذاہب و بین المسالک رواداری سے خاک میں ملا دیں ۔پاکستان فیضان اولیاءکا ثمر ہے اور وارثان روحانیت اس کی ترقی کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔اس سلسلہ میں پہلا سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ سیمینار 4جون ہفتہ 2بجے سیٹھی میرج ہال گنگنی والا روڈ گوجرانوالہ میں ہو گا جس میں ڈویژنل بھر سے عاشقانِ مصطفےٰ ﷺ قافلہ در قافلہ شرکت کر کے پیغام ا من کو عام کرنے کے لئے عزم کا اعلان کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ایم اے سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن مجید میں کیا۔اس موقعہ پر حافظ محمدعرفان اسلام صدر بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال ،حافظ غلام مصطفےٰ ،علامہ محمد اعظم عطاری ،مولانا محمد گلفام ،قاری محمد ادریس ،حافظ محمد دلشاد اور دیگر نے بھی نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
نارووال(محمد یعقوب اویسی)آج مورخہ 7مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاءجامع مسجد گلزار مدینہ (دربار والی مسجد) مہار شریف میں عظیم الشان عشقِ مصطفےٰ ﷺ کانفرنس ہو رہی ہے جس کی صدارت عظیم روحانی شخصیت امین فیضان گھمکول شریف حضور قبلہ عالم حضرت پیر سید توحید شاہ کوہاٹی سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ توحید آباد سیالکوٹ کریں گے جبکہ خصوصی خطاب عظیم مذہبی سکالر حضرت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان فرمائیں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے معروف علماءکرام ،نعت خوانانِ اور قرا حضرات خصوصی شرکت کریں گے ۔جبکہ مہمان خصوصی ملک مظہر حسین اعوان چیف آگنائزر مرکزی انجمن محبان اولیاءپاکستان ہونگے ۔کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل ہو چکے ہےں ۔اختتام پر حضور قبلہ عالم ملک و ملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔