URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار 3 اکتوبر2011 دوپہر |ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، پرتشدد احتجاج

151
ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، پرتشدد احتجاج
Updated at 1420 PST
لاہور…ملک بھرمیں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس نے شہریوں کے دن کا سکون اور رات کی نیندیں غارت کر رکھی ہیں۔گوجرانوالہ میں مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ہنگامہ آرائی کے دوران ڈی ایس پی ،ایس ایچ او سمیت 5افرادزخمی ہوگئے۔فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف سمندری روڈ پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر روڈ بلاک pakistan-load-shading-protestکردی۔انجمن تاجران کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹرڈاوٴن ہے۔گوجرانوالہ میں بھی بجلی کی بندش پر نارا ض شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کررہے ہیں، مظاہرین نے جعفر ایکسپریس پر پتھراوٴ کیا اورواپڈا کی گاڑی کو آگ لگادی،مظاہرین بعدازں گیپکو آف کا گھیراوٴ کرلیا اور دفتر میں کھڑی تین سرکاری گاڑیوں کو نذرآتش کردیا، اسی دوران بینکوں کے شیشے توڑ دیئے گئے،پتھراوٴ سے ڈی ایس پی قیوم گوندل اورایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پنجاب کے دیگر کئی شہروں میں بھی احتجاج کیاجارہاہے۔جنوبی پنجاب میں ملتان سمیت ڈیرہ غازی خان، بہاول پور، لیہ، لودھراں ، خانیوال اور وہاڑی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جھنگ، چنیوٹ، بھوانہ، سرگودھا ، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں مجموعی طور پر 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر رکھے ہیں۔ فیصل آباد کے شہری طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف آج پھر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔کراچی میں بھی دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف مقامات پر عوامی احتجاج کیا گیا۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن، پشین ، لورالائی اور ژوب سمیت مختلف شہری علاقوں میں 15 جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔نصیرآباد ، جعفرآباد اور جھل مگسی میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 16سے 18 تک ہے۔ صورتحال کے باعث سیکڑوں رائس ملیں بند ہوگئی ہیں جہاں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔سندھ میں حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان ، مٹیاری ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، نواب شاہ، خیرپور، میرپورخاص اور گھوٹکی کے شہری علاقوں میں کم از کم 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں محض چند گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔خیبرپختونخوامیں مالاکنڈڈویڑن، کوہاٹ ڈویڑن اور ہزارہ ڈویڑن سمیت فاٹا کے تمام علاقے بھی لوڈشیڈنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔ جہاں مجموعی طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک ہے۔ باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ خیبرایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں تاجروں اور مقامی قبائل نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایجنسی بھر میں گزشتہ 4 روز سے مسلسل بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے عوام سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں،بنوں میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ڈینگی نے 5 خواتین سمیت 9 افراد کی جان لے لی
Updated at 1515 PST
لاہور…لاہور میں ڈینگی وائرس سے آج 5 خواتین سمیت مزید 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، ڈینگی بخار کے باعث مرنے والوں کی تعداد لاہور میں 140جبکہ پنجاب میں 152 ہو گئی ہے۔ڈینگی وائرس نے لاہور میں مزید کئی زندگیاں نگل لیں۔ آج چمڑہ منڈی کی 35 سالہ فرحت،ٹاوٴن شپ …
بجلی کا شارٹ فال6661میگاواٹ ہو گیا،بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا
Updated at 1500 PST
لاہور….ملک میں بجلی کا شاٹ فال 6 ہزار 661 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹے اور دیہات میں بیس گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 10 ہزار8 سو 85 جبکہ طلب سترہ ہزار 546 …
سندھ میں سیلاب:دادو میں پیٹ کی بیماریوں سے دو جبکہ4 بچے ڈوب پر جاں بحق
Updated at 1450 PST
دادو…سندھ کے مختلف علاقوں سے تاحال پانی نہیں نکالا جاسکا ہے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں دادو اور کاچھو میں پیٹ کی بیماری سے 2جبکہ 4بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ۔میر پور خاص سمیت جھڈو،نوکوٹ اور شہداد پور میں پانی بدستور کھڑا ہے۔ شہداد پور میں گزشتہ روز ٹوٹنے والے حفاظتی …
 Updated at 1630 PST آرمی کا ریلوے سے اپنی مال گاڑیوں کو انجن فراہم کرنے کا مطالبہ
 Updated at 1525 PST اضافی اخراجات کو تیل کی آمدنی سے پورا کیا جا رہا ہے،سعودی وزیرخزانہ
 Updated at 1520 PST روس کی خام تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا
 Updated at 1515 PST بھارت کی صنعتی پیداوار 30 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
 Updated at 1510 PST صدر بشار الاسد کی حکومت کیخلاف قومی کونسل تشکیل دے دی گئی
 Updated at 1435 PST کوئٹہ : آبادی والے علاقوں میں اسکریپ کے کاروباراور گوداموں پر پابندی
 Updated at 1430 PST تحفظات کے باوجود چار فریقی گروپ منصوبہ تسلیم کرتے ہیں، اسرائیل
 Updated at 1410 PST تفتان،ایران میں گرفتار 130پاکستانی لیویز فورس کے حوالے
 Updated at 1400 PST پشاور سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام
 Updated at 1350 PST لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی پالیسی معطل کردی
 Updated at 1345 PST فرانس:ایفل ٹاور کے قریب سب سے بڑی یوگا کلاس کا انعقاد
 Updated at 1330 PST کیپٹل گین ٹیکس کا نفاذ،اسٹاک مارکیٹ سے کم ریونیو حاصل ہوا
 Updated at 1325 PST بھارت کا آئندہ ہفتے راجستھان میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان
 Updated at 1320 PST بجٹ خسارہ 1 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے
 Updated at 1315 PST مصر کی سیاسی جماعتوں کا پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ
 Updated at 1310 PST پہلے ہی کہہ دیا تھا،زرداری جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، نوازشریف
 Updated at 1305 PST اقوام متحدہ کا ایشیائی ممالک میں متاثرین سیلاب کی حالت پر اظہار تشویش
 Updated at 1240 PST فلپائن: طوفان کے بعد امداری کارروائیاں، ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی
 Updated at 1230 PST اسرائیل مستقبل میں مزید تنہائی کا شکار ہوسکتا ہے، لیون پنیٹا
 Updated at 1220 PST لاہور میں ڈینگی نے مزید 6 افراد کی جان لے لی
 Updated at 1210 PST پشاور:چارسدہ روڈ پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج
 Updated at 1155 PST پشاور میں ٹرینوں کی آمدو رفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری
 Updated at 1140 PST پشاور میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے ہو گیا
 Updated at 1125 PST لاہور: فلپائنی شہری کا اغوا، احد ملک کی بیٹی سمیت 3 خواتین گرفتار
 Updated at 1110 PST لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد قتل
 Updated at 1055 PST فیصل آباد،ملت گرامر اسکول میں تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگئیں

بشکریہ جنگ