URDUSKY || NETWORK

سندھ:چوبیس گھنٹوں میں مزید 14 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق

123
سندھ:چوبیس گھنٹوں میں مزید 14 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق
  Date : 9/22/2011 Updated at 1500 PST
کراچی…سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چودہ مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں تیرہ نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے ڈینگی سرویلئنس سیل کے فوکل پرسن ڈاکٹر شکیل ملک نے جیو نیوز کو بتایاکہ کراچی میں نو اور حیدرآباد میں چار نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ سندھ کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں پچپن مریض زیرعلاج ہیں، ڈاکٹر شکیل ملک نے بتایا کہ پہلے سے زیرعلاج بیس مریضوں کو صحت یاب ہونے پر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک سندھ میں 292 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو چکی ہے۔