URDUSKY || NETWORK

بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہشمند ہے،کرشنا|اردو سکائی اخبار 27 جولائی 2011

146
بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہشمند ہے،کرشناnews
Updated at 1100 PST

نئی دہلی…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعاون کے تعلقات چاہتا ہے جبکہ پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کاکہناہے کہ دونوں ممالک مسائل کے حل کے لیے مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔۔ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے نئی پہلی خاتون پاکستانی وزیرخارجہ اور ان کے وفد کودونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔۔انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی سے آزاد پاکستان کو مستحکم ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے ملاقات سے پہلے میڈیا سے بات کی۔۔انہوں نے کہا پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے ، دونوں ملکوں کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے ،پاکستان اور بھارت کو ایک جیسے مسائل کاسامناہے۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کوماضی میں نہیں پھنسے رہنا چاہیے بلکہ آگے بڑھنا چاہیے۔ دونوں وزراء خارجہ کی ملاقات سے پہلے پاکستانی وزیرخارجہ نے بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی سے ملاقات بھی کی تھی ۔ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اور بھارت میں ہائی کمشنر شاہد ملک بھی موجود تھے۔

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات،5افراد ہلاک
Updated at 1030 PST
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کراچی میں گذشتہ رات ناظم آباد میں مارکیٹ کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جنھیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔گارڈن کے قریب ایک شخص کی بوری …
حج اسکینڈل ،ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور سپریم کورٹ میں پیش
Updated at 1000 PST
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں حج اسکینڈل کیس کی سماعت جاری ہے اور ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور عدالت میں پیش ہو گئے ہیں۔ اسی دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حج اسکینڈل کی تحقیقات پر مامور تفتیشی افسر حسین اصغر کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری …
القاعدہ اب بھی امریکا پر دہشت گرد حملے کرسکتی ہے، میتھیو اولسن
Updated at 0600 PST
واشنگٹن.. . . …. .امریکا کے انسداد ہشت گردی سینٹر کے نامزد سربراہ میتھیو اولسن کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور اس سے ملحقہ تنظیموں کا اہم مقصد ابھی بھی امریکا پر حملہ کرنا ہے۔یہ بات میتھیو اولسن نے امریکی سینیٹ کی انٹیلی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہی،میتھیو …
امریکی عدالت نے غلام نبی فائی کی ضمانت منظور کرلی
Updated at 0500 PST
واشنگٹن.. .. ….. امریکی عدالت نے کشمیری امریکن کونسل کے سربراہ غلام نبی فائی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے کشمیری امریکن کونسل کے سربراہ غلام نبی فائی کو انیس جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ آج امریکی عدالت نے پہلی پیشی پر ان …
 Updated at 1130 PST کروایشین ٹینس میں یوان کارلوس فریرو اور ٹومی روبریڈو کی کامیابیاں
 Updated at 0945 PST امریکی قرضوں کا بحران جلد حل کیا جائے، آئی ایم ایف کا انتباہ
 Updated at 0900 PST جنوبی وزیرستان،شولام میں سرچ آپریشن،33مشتبہ افراد گرفتار
 Updated at 0815 PST پاکستان کونسل آف ڈی ایف ڈبلیو کے تحت یوم آزادی مشاعرہ
 Updated at 0800 PST ڈیلس میں عاطف اسلم اورسونیدی چوہان کا میوزیکل کنسرٹ
 Updated at 0745 PST پاکستان کونسل آف ڈیلس فورٹ ورتھ کانفرنس کاانعقاد
 Updated at 0730 PST کراچی :واٹر ٹینکر ہائی روف گاڑی پر الٹ گیا،3 افراد جاں بحق ، 3 زخمی
 Updated at 0715 PST کراچی:طویل بریک ڈاوٴن کیخلاف شہریوں کے احتجاجی مظاہرے
 Updated at 0645 PST بدین : گولارچی میں آگ لگنے سے 50 دوکانیں جل کر خاکستر
 Updated at 0530 PST کیلیفورنیا :فئیر فلیڈ میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی
 Updated at 0430 PST کراچی : سپر ہائی وے پر مسافر کوسٹر پل سے نیچے جاگری ، 18 مسافر زخمی

بشکریہ جنگ