URDUSKY || NETWORK

امریکی سینیٹر مراعات اور دھمکیاں دونوں ساتھ لائے ہیں،امریکی اخبار|اردو سکائی اخبار 16 مئی 2011

123
امریکی سینیٹر مراعات اور دھمکیاں دونوں ساتھ لائے ہیں،امریکی اخبارNews
Updated at 0645 PST
واشنگٹن … امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین جان کیری پاکستان اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنے ساتھ مطالبات کی ایک فہرست لے کر پاکستان آئے ہیں اور مطالبات منوانے کے لیے مراعات اور دھمکی استعمال کرسکتے ہیں۔ایک امریکی اخبار کے مطابق جان کیری پاکستان کی امداد میں تین ارب ڈالر کی کمی کی دھمکی استعمال کرسکتے ہیں،انھوں نے پاکستان روانہ ہونے سے پہلے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن،قومی سلامتی کے مشیر تھامس ڈونیلون اور دیگر سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی تھی،ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسامہ کے کمپاؤنڈ سے برآمد کمپیوٹر ڈرائیوز اور دیگر دستاویزات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ جن میں اسامہ کو پناہ دینے کا کوئی ثبوت ہو، تاہم ابھی تک ایسی کوئی شہادت نہیں ملی ہے۔ کانگریس میں جان کیری نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کی مدد جاری رکھنے یا سے ختم کردینے کا وقت ہے۔ایک انٹرویو میں جان کیری نے کہا تھا کہ وہ پاکستان پر واضح کردیں گے کہ آئندہ چند ماہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف جنگ سے متعلق اپنے وعدوں پر عملدرآمد کے عملی مظاہرے کے لیے اہم ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو یقین دہانی کرائیں گے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ کسی سیاسی معاہدے میں پاکستان کی حیثیت مرکزی ہوگی۔جان کیری پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت میں ایٹمی ایندھن کی پیداوار بڑھانے کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے،امریکی ارکان کانگریس نے شکایت کی ہے کہ اگر پاکستان نے ایٹمی ایندھن میں اضافہ جاری رکھا۔تو پاکستان کو دی جانے والی تین ارب ڈالر سالانہ کی امریکی امداد سے دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کی امریکی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ممبئی میں بالی ووڈ کی نئی فلم” زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ کی تشہیر
Updated at 0815 PST
ممبئی … ممبئی میں بالی ووڈ کی نئی فلم” زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ کی تشہیر کی گئی۔مہم میں فلمی ستارے ریتھک روشن، کترینا کیف اور دیگر نے شرکت کی۔فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کی ڈائریکٹر زویا اختر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں
بھارت:دل کش و دیدہ زیب رکشوں کا فیشن شو
Updated at 0800 PST
پونے … بھارت میں ایک دلچسپ فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں خوش اندام ماڈلوں کے بجائے دل کش و دیدہ زیب رکشوں کی نمائش کی گئی۔بھارتی شہر پونے میں ہونے والے اس فیشن شو میں 60 سے زائد رکشے نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جو خوب صورتی
ایٹمی تنصیبات کوخطرہ ہوا توامریکا پاکستان میں فوج اتار دیگا،برطانوی اخبار
Updated at 0630 PST
لندن … ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو شدت پسندوں سے خطرہ ہوا تو امریکا پاکستان میں اپنی فوج اتار دے گا جبکہ ایک پاکستانی افسرنے کہاہے کہ ہمارا کمانڈاینڈکنٹرول سسٹم اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت کرسکتاہے۔حفاظت کے لیے امریکا یا کسی دوسرے
بن لادن کی کمپاؤنڈ میں موجودگی کا مکمل یقین نہیں تھا،رابرٹ گیٹس
Updated at 0515 PST
ریلغ،نارتھ کیرولائنا … امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد تصاویر جاری نہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرتصاویر جاری کی جاتیں تو ان میں رد و بدل کرکے امریکا مخالف جذبات بھڑکائے جاتے۔شمالی کیرولائنا میں امریکی میرینز
اسامہ مارے جانے سے پہلے امریکی قید میں تھا، محمود احمدی نژاد
Updated at 0215 PST
تہران … ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن مارے جانے سے پہلے امریکی فوج کی قید میں تھا۔ایرانی ٹیلی وژن کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ان کے پاس ایسی درست اطلاعات ہیں کہ اسامہ کو
Updated at 0715 PST ابتدا میں بیٹی کا نکاح اسامہ کے ساتھ کرنے سے انکار کردیا تھا،سسر
Updated at 0700 PST شوہر کیخلاف زیادتی کی کوشش کا الزام غلط ہے،اہلیہ آئی ایم ایف چیف
Updated at 0400 PST بھارت:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرے
Updated at 0330 PST لاہور:رائیونڈ سٹی میں فائرنگ ، گھر کے باہر سویا ہوا شخص ہلاک

بشکریہ جنگ