URDUSKY || NETWORK

اسامہ کی ہلاکت جیسی یک طرفہ کارروائی دوبارہ نہیں ہوگی،وزیراعظم|اردو سکائی اخبار 21 جولائی 2011

147
اسامہ کی ہلاکت جیسی یک طرفہ کارروائی دوبارہ نہیں ہوگی،وزیراعظم
Share Updated at 2320 PST
لندن…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کرادی ہے کہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے جیسی مزید کوئی یکطرفہ کارروائی نہیں ہوگی۔اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ ایسا ہوا تو یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہوگا۔وزیراعظم گیلانی نے دہشتگردوں کیخلاف بیان کردہ امریکی پالیسی سے متعلق یکسرمتضاددعویٰ کیاہے۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ خفیہ معلومات کا آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے درمیان تبادلہ جاری تھا اوراس لیے ایبٹ آباد آپریشن مشترکہ کارروائی ہونا چاہیے تھا ۔وز یراعظم نے کہا کہ اب امریکا کی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے انہیں یقین دہانی کرادی ہے کہ مستقبل میں دونوں ایجنسیوں کے درمیان تعاون کیا جائیگااور یکطرفہ کارروائی نہیں کی جائیگی۔2مئی کو ایبٹ آباد میں آپریشن سے متعلق امریکاکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے دنیاکوآگاہ کردیاہے کہ اگرامریکانے القاعدہ کے کسی لیڈرکی نشاندہی کی اوراس کیخلاف کارروائی نہ ہوئی توامریکاکریگا۔جبکہ امریکاکے صدراوباما کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کااحترام کرتے ہیں مگرکسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ امریکیوں یااسکے اتحادیوں کوقتل کرنیکی سازش کرے۔اورایسے منصوبوں پرعمل سے پہلے ہی امریکاکارروائی کریگا۔اس پروزیراعظم نے واضح کیا کہ اگریکطرفہ کارروائی دہرائی گئی تویہ بالکل ناقابل قبول ہوگا۔اوراس سے نہ صرف تعلقات کو بلکہ دہشتگردوں کیخلاف لڑنے کے مشترکہ مقصد کوبھی نقصان پہنچے گا۔اب یک طرفہ کارروائی نہ ہونے سے متعلق وزیراعظم کے دعویٰ نے عوام کی توقعات بڑھادی ہیں کہ پاکستان امریکاکووہ بات سمجھانے میں بالاخرکامیاب ہوگیاجوایبٹ آبادآپریشن کے بعدتعلقات کے تلخ ترین دورمیں بھی امریکا ماننے پرراضی نہ تھا۔لیکن عوام کی توقعات پوری اس صورت میں ہوں گی جب خودامریکابھی پالیسی بدلنے کااعتراف کرلے۔
غلام نبی فائی کی گرفتاری پر امریکا سے پاکستان کا احتجاج
Updated at 2240 PST
اسلام آباد…دفتر خارجہ نے امریکی سفارت خانہ کے حکام کو دفتر خارجہ طلب کرکے کشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی کی گرفتاری پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ کشمیر کاز کو بدنام کرنے کی کوششیں کشمیریوں کے جائز مطالبے کو متاثر نہیں کرسکتیں۔دفتر خارجہ
معاشی ترقی کیلئے کراچی میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ،وزیراعظم
Updated at 2010 PST
لندن …وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے بہت سارے معاملات میں حکومت کا ساتھ دیا ہے معاشی ترقی کیلئے کراچی میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ، کالا باغ ڈیم تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بعد بنایا جائیگا۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پریس