URDUSKY || NETWORK

افغانستان سے فوج واپسی کی تعداد کا اعلان بدھ کو ہوگا،امریکی عہدیدار|اردو سکائی اخبار 21 جون 2011

95
افغانستان سے فوج واپسی کی تعداد کا اعلان بدھ کو ہوگا،امریکی عہدیدار
Updated at 0400 PST
واشنگٹن. . . . .. .. . امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بارک اوباما افغانستان میں فوج کی کمی سے متعلق اعلان بدھ کو کرسکتے ہیں۔امریکی حکام کا کہناہے کہ صدر بارک اوباما آیندہ ماہ افغانستان سے فوج کے انخلا کے متعلق فیصلے کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ فوج کی کمی سے متعلق اعلان بدھ کو متوقع ہے۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارکا اوباما 3 سے 5 ہزار فوج کی کمی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاوس جے کارنے کا کہناتھاکہ کہ افغانستان میں فوج کی تعداد میں کمی کے متعلق فیصلے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ترجمان کا کہناتھاکہ صدر فوج کے انخلاء کے حوالے سے مختلف آپشنز کاجائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد اعلان کریں گے۔
بھارت نے قزاقوں سے چھڑائے گئے 5 پاکستانیوں کو قیدی بنالیا
Updated at 0935 PST
کراچی…بھارتی وزارت داخلہ نے مارچ میں صومالی قزاقوں سے بازیاب کرائے گئے پانچ پاکستانیوں کو قیدی بنالیا۔ بھارتی فوج نے مارچ میں پانچ پاکستانیوں کو صومالی قزاقوں سے آزاد کرایا تھا جنہیں مہاراشٹر جیل میں رکھاگیا ،بھارتی وزارت داخلہ نے ان پاکستانیوں کو قیدی کا درجہ دیدیا۔ممبئی پولیس نے پاکستانی
شمالی وزیرستان:تین سو علماء کا جرگہ، خودکش حملے حرام قرار دے دیئے
Updated at 0900 PST
میرعلی…شمالی وزیرستان ایجنسی کے مذہبی اسکالرز اور علماء نے علاقہ میں دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش حملے حرام ہیں۔۔شمالی وزیرستان ایجنسی کے 300 کے قریب ممتاز مذہبی اسکالرز اور علماء کا ایک اجلاس میر علی تحصیل کے مدرسہ نظامیہ میں ہوا۔
روس:مسافر طیارہ گر کر تباہ،40 مسافر ہلاک
Updated at 0400 PST
ماسکو. . . . .. . . . روس میں مسافر طیارہ گرنے سے40 افراد ہلاک ہوگئے۔روسی میڈیا کے مطابق روسی طیارہ ٹی یو134 کے شمال مغربی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے آگ لگ گئی تھی۔طیارے میں48افراد سوا ر تھے
Updated at 1100 PST امریکا میں کیڑے مکوڑوں جیسے ہتھیاروں کی تیاری جاری
Updated at 1045 PST بلوچستان کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
Updated at 1035 PST ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
Updated at 1020 PST اسلام آباد:نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کمیونٹی اسکولوں کے اساتذہ ،ملازمین کادھرنا
Updated at 0955 PST میکسیکو: صحافی کو بیوی اور بیٹے سمیت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
Updated at 0945 PST نیو یارک میں سب سے زیادہ پیانو نصب کرنے کا ریکارڈ
Updated at 0730 PST آج بے نظیربھٹو کا 58واں یوم پیدائش منایا جا رہا
Updated at 0700 PST روسی ٹوپولوف ٹی یو134 طیارہ اب تک 28 مرتبہ حادثے کا شکار ہوا
Updated at 0530 PST وہاڑی:رات میں جرائم روکنے کیلئے خصوصی پولیس فورس تشکیل

بشکریہ جنگ