URDUSKY || NETWORK

بولاوایوٹیسٹ :پاکستان نے زمبابوے کو7وکٹوں سے شکست دے دی|اردو سکائی اخبار 5 ستمبر 2011

150
بولاوایوٹیسٹ :پاکستان نے زمبابوے کو7وکٹوں سے شکست دے دی
Updated at 1505 PST
بولاوایو…بولاوایومیں کھلے جارہے واحد ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 141رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا ۔اعزاز چیمہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔آج صبح جب کھیل شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 135رنز 8وکٹوں کے نقصان پرشروع کیلیکن اس کی دو وکٹیں چھ رنز کے اضافے کے بعد گر گئیں۔ میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی دوسری اننگز کا ڈرامائی انداز میں آغاز ہوا۔ محمد حفیظ شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری کے بعد 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ زمبابوین بیٹسمین پاکستانی بولرز کا دوسری اننگز میں سامنا نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے زمبابوے کی وکٹیں گرتی رہیں، پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ، اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے زمبابوے پر پے درپے حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ19رنزکے مجموعی اسکور پر ، دوسری وکٹ49کے اسکور اور تیسری وکٹ 80رنز پر گری۔
سندھ میں بارشوں سے متاثرہ افراد کا امداد نہ ملنے پر احتجاج
Updated at 1500 PST
نوابشاہ…سندھ میں بارشوں کے بعدہزاروں افرادکھلے آسمان تلے مددکے منتظر ہیں۔حکومت کی جانب سے امدادنہ ملنے کی وجہ سے احتجا ج اور مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے۔نوابشاہ میں بارش سے متاثرہ دیہات کے مکین پریس کلب پہنچے اور احتجاج شروع کردیا۔ٹائر جلائے گئے اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں …
انٹر بینک :روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر
Updated at 1445 PST
کراچی… بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافہ اور انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ ڈالر87 روپے 39 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران …
’صدر زرداری نے پاک فوج کو وزیرستان میں آپریشن سے روک دیا تھا‘
Updated at 1400 PST
کراچی…پاکستان کے بارے میں خفیہ امریکی مراسلوں سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈبلیو پیٹرسن کے مطابق دو ہزار نو میں صدر آصف علی زرداری نے سیاسی وجوہات کی بناء پر وزیرستان میں پاک فوج کو آپریشن کرنے سے روک دیا تھا۔ واشنگٹن کو بھیجے گئے مراسلے میں امریکی …
بولاوایوٹیسٹ :پاکستان کو جیت کیلئے 88رنز کا ہدف
Updated at 1320 PST
بولاوایو…بولاوایومیں کھلے جارہے واحد ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 141رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا ہے۔اعزاز چیمہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیاہے۔ میزبان ٹیم نے آج اپنی دوسری اننگز …
افغان حکومت نے کرم ایجنسی میں امن معاہدے کی کوشش کی،وکی لیکس
Updated at 1330 PST
کراچی…وکی لیکس سے ایک انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ افغان حکومت نے کرم ایجنسی میں امن معاہدہ کرانے کی کوشش کی۔ دو جولائی دو ہزار نو کو کابل اور اسلام آباد سے بھیجے گئے مراسلوں کے مطابق افغان صوبے پکتیا کے حکام اور قبائلی عمائدین نے پندرہ جون …
مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہنے کا امکان
Updated at 1130 PST
کراچی…ملک کے اکثر جنوبی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو مزید تین دن تک جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سندھ میں مزید سیلابی صورت حال پیدا ہونے اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے ۔ …
پشاور ہائیکورٹ،چارمستقل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
Updated at 1040 PST
پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے چار مستقل ججز اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اعجاز افضل خان ججوں سے حلف لیا۔چاروں ججوں کو جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر مستقل کیا گیاہے۔ مستقل کئے گئے ججوں میں جسٹس فصیح الملک، جسٹس مفتاح الدین، جسٹس عطاء اللہ خان، …
متحدہ اور پی پی ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے پر کاربند ہیں،وکی لیکس
Updated at 0920 PST
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں اتار چڑھاوٴ آج کی بات نہیں۔ خفیہ امریکی مراسلے سے انکشاف ہوا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر اتفاق کے باوجود ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ،، سندھ میں ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے پر کاربند ہیں۔ کراچی میں …
کراچی بد امنی کیس:ہمارا کام آئین کا نفاذ ہے، چیف جسٹس
Updated at 1200 PST
کراچی…سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے وکیل افتخار گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت کردوں گا کہ موجودہ ٹارگٹ کلنگ کی بنیاد لسانی نہیں ہے۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت پانچ رکنی بینچ چیف جسٹس افتخاار چوہدری کی سربراہی میں کررہا ہے۔سماعت کے دوران اے این پی کے وکیل افتخار حسین گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت اردو قومی زبان ہے کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی بنیاد لسانی نہیں یہ گینگ وار بھی نہیں ، گینگ حریفوں کو مارتے ہیں معصوموں کو نہیں۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ بارہ مئی کے واقعات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ میں اسلام آباد میں تھا اور مجھے پتا تھا ان واقعات کا ذمہ دار کون ہے۔اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ میں حکومت میں ہوتا تو ان فسادات کے لئے لسانی یا فرقہ ورانہ کی اصطلاحیں استعمال نہیں کرتا۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر کسی اخباری رپورٹ کی تردید نہ کی جائے تو ولی خان کیس کے مطابق اس رپورٹ کے مندرجات صحیح ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نیکہا کہ محسوس ہوتا ہے عدالتی کارروائی کی نوعیت بدل رہی ہے ، یہ از خود نوٹس ہے لیکن نام لیکر ذمہ داری ڈالی جارہی ہے ، اس صوبے کو لوٹا گیا ہے مین نے اپنے دلائل موضوع تک محدود رکھے ہیں ہمیں شتر مرغ کی طرح اپنی گردن ریت میں نہیں چھپانی چاہئے۔افتخار گیلانی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وجوہات کا تعین کرکے علاج ڈھونڈاجائے ، جسٹس غلام ربانی نے اپنے دلائل میں کہا کہ ک اگر پاکستان محفوظ ہے تو ہم بھی محفوظ ہیں ،ورنہ ہم بھی باقی نہیں ، افتخارگیلانی نے کہا کہ کراچی میں فوج کی طلبی آرٹیکل 245 کے بجائے 147 کے تحت ہوسکتی ہے ،تاکہ اختیارات صوبائی حکومت کے پاس رہیں۔جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ جب آپ کی پولیس رینجرز اور دیگر ایجنسیوں کے پاس اہلیت ہے تو کیا ان سے کام نہیں لیا جاتا ،افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کے پاس اہلیت ہے لیکن ارادہ نہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ ڈبے سے لاش ملی ایک کو زندہ جلادیا گیا ، بوری سے ایک اور شخص زندہ ملا ہے ، پولیس نے کچھ نہیں کیا ، افتخار گیلانی نے کہا کہ میری تجویز ہے اس کیس کا فیصلہ کرنے بجائے التواء میں رکھا جائے اور مانیٹر کیا جائے حکومت کیا کررہی ہے ،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے قبل عبدالحفیظ پیرزادہ حکومت کو ویک اپ کال دینے کی تجویز دے چکے ہیں۔اور ہمارا کام آئین کا نفاذ ہے۔ دیکھیں گے آئی جی صاحب نے کیا نتائج دیئے ہیں۔افتخار گیلانی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سندھ بچاوٴ کمیٹی کے وکیل مجیب پیرزادہ کے دلائل جاری ہیں ۔
’صدر زرداری نے پاک فوج کو وزیرستان میں آپریشن سے روک دیا تھا‘
Updated at 1400 PST
کراچی…پاکستان کے بارے میں خفیہ امریکی مراسلوں سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈبلیو پیٹرسن کے مطابق دو ہزار نو میں صدر آصف علی زرداری نے سیاسی وجوہات کی بناء پر وزیرستان میں پاک فوج کو آپریشن کرنے سے روک دیا تھا۔ واشنگٹن کو بھیجے گئے مراسلے میں امریکی …
بولاوایوٹیسٹ :پاکستان کو جیت کیلئے 88رنز کا ہدف
Updated at 1320 PST
بولاوایو…بولاوایومیں کھلے جارہے واحد ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 141رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا ہے۔اعزاز چیمہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیاہے۔ میزبان ٹیم نے آج اپنی دوسری اننگز …
افغان حکومت نے کرم ایجنسی میں امن معاہدے کی کوشش کی،وکی لیکس
Updated at 1330 PST
کراچی…وکی لیکس سے ایک انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ افغان حکومت نے کرم ایجنسی میں امن معاہدہ کرانے کی کوشش کی۔ دو جولائی دو ہزار نو کو کابل اور اسلام آباد سے بھیجے گئے مراسلوں کے مطابق افغان صوبے پکتیا کے حکام اور قبائلی عمائدین نے پندرہ جون …
مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہنے کا امکان
Updated at 1130 PST
کراچی…ملک کے اکثر جنوبی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو مزید تین دن تک جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سندھ میں مزید سیلابی صورت حال پیدا ہونے اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے ۔ …
پشاور ہائیکورٹ،چارمستقل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
Updated at 1040 PST
پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے چار مستقل ججز اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اعجاز افضل خان ججوں سے حلف لیا۔چاروں ججوں کو جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر مستقل کیا گیاہے۔ مستقل کئے گئے ججوں میں جسٹس فصیح الملک، جسٹس مفتاح الدین، جسٹس عطاء اللہ خان، …
متحدہ اور پی پی ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے پر کاربند ہیں،وکی لیکس
Updated at 0920 PST
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں اتار چڑھاوٴ آج کی بات نہیں۔ خفیہ امریکی مراسلے سے انکشاف ہوا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر اتفاق کے باوجود ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ،، سندھ میں ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے پر کاربند ہیں۔ کراچی میں …
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں دوریاں نزدیکیوں میں بدلتی دکھائی دینے لگیں
Updated at 0300 PST
کراچی … ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان دوریاں نزدیکیوں میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔الطاف حسین اور صدر زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اتفاق کیا گیا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے کردار ادا کیاجائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق الطاف حسین اور صدر ذرداری کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی،یہ بات چیت 45 منٹ تک جاری رہی، اس دوران دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے کردار ادا کیاجائیگا۔ الطاف حسین نے بیماری کے دوران گلدستہ بھجوانے پر صدر کا شکریہ اداکیا۔ ادھر گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان اور آغا سراج درانی سے ملاقات کی۔ زرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ایم کیوایم کی حکومت میں واپسی کی پیشکش کی اور اقتدار میں شراکت کے فارمولے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ جیو نیوز سے گفتگومیں آغا سراج درانی کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم ساڑے تین سال تک حکومت میں شامل رہی ہے، چاہتے ہیں کہ آگے بھی ساتھ چلیں، آغا سراج درانی نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم والے دوست جلد ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ دوسری جانب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ٹیلفون پر بات چیت کی۔ تاہم ٹیلفونک روابط اوردونوں جماعتوں کے رہنماوٴں کے درمیان ملاقاتوں میں تیزی کے بعد یہ امید کی جارہی ہے کہ ایم کیوایم جلد وفاقی اور صوبائی حکومت کا حصہ بنے گی۔
ساحل سمندر کے کنارے اونٹ اور گھوڑے مالکان کابھتہ مافیا کیخلاف احتجاج
Updated at 0430 PST
کراچی … کراچی میں بڑے بڑے تاجر بھتہ مافیا سے پریشان تو تھے ہی لیکن عوام کو تفریح فراہم کرنے والے اونٹ اورگھوڑے مالکان بھی اس مافیا کے جال میں قید ہوتے جا رہے ہیں۔ کراچی میں ساحل سمندر کے کنارے اونٹ اور گھوڑے مالکان نے بھتہ مافیا کیخلاف احتجاج …
سیم نالے میں شگاف:کراچی بدین ہائی وے زیر آب آنے کا خطرہ
Updated at 0500 PST
بدین … بدین میں ولاسانی سیم نالے میں شگاف کے بعد کراچی بدین ہائی وے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔میر پور خاص میں بھی سیم نالے کے پشتوں پر پانی کا دباوٴ بڑھتا جارہا ہے اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پشتوں کی مضبوطی کا کام …
صدراوباماکا طوفان آئرین سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
Updated at 0715 PST
واشنگٹن … امریکی صدر بارک اوباما نے سمندری طوفان آئرین سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی مشکلات دور کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔سمندری طوفان آئرین سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کرسٹی، وین اور پیٹرسن کا …
رنی کوٹ ڈیم کے 2دروازے ٹوٹ گئے،200سے زائد دیہات زیرآب
Updated at 0415 PST
جامشورو … جامشورو میں موسلادھار بارشوں کے بعد رنی کوٹ ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد سے تجاوز کرگئی۔ڈیم کے دروازے ٹوٹنے کے باعث دو سو سے زائد دیہات اور وسیع رقبے پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔ذرائع کے مطابق جامشورو کے علاقے سن کے قریب واقع رنی کوٹ …
کراچی: گودھراں میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم، 5 افراد ہلاک
Updated at 0345 PST
کراچی … کراچی کے علاقے گودھراں میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 7 افرادذخمی ہوگئے جبکہ پولیس و رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا،پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے …
 Updated at 0815 PST صادق آباد: مظہر فرید کالونی سے کراچی کا مبینہ ٹارگٹ کلر زیر حراست
 Updated at 0815 PST طرابلس:قذافی کے قریبی ساتھی جنرل احمد عبداللہ گرفتار
 Updated at 0615 PST نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے
 Updated at 0400 PST فیصل آباد میں بارہ روز قبل اغو اہونیوالا شخص بازیاب نہ ہوسکا
 Updated at 0230 PST کینیڈا : اوٹاوا ایر پورٹ پرمسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل گیا

بشکریہ جنگ