URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار 4 اکتوبر 2011 صبح |کوئٹہ:بس سے اتار کر ہزارہ کمیونٹی کے 13افراد کو قتل کر دیا گیا

154
کوئٹہ:بس سے اتار کر ہزارہ کمیونٹی کے 13افراد کو قتل کر دیا گیاnews
Updated at 0750 PST
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 13افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اختر آباد میں بروہی روڈپر کوئٹہ سے دالبندین جانے والی بس بروہی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق بروہی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے بس روک کر بعض سواروں کونیچے اتارا اور ان پر فائرنگ کردی جبکہ بس پر بھی گولیاں ماری گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے ،جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کوبولان میڈیکل اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ہے۔
طالبہ سے زیادتی کے مرکزی ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ
Updated at 1010 PST
لاہور…شاہکوٹ میں طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اس کی عبوری ضمانت خارج کرکے مفرورقراردیدیا۔ شاہکوٹ کے گاوٴں کوٹلا کالواں کی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کے مقدمے میں ایک نامزد ملزم اورکاتون سمیت چارملزموں کوگرفتارکئے جاچکے ہیں جبکہ مرکزی ملزم شمروز …
فیصل آباد میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر5افراد قتل
Updated at 0930 PST
فیصل آباد … فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر5افرادکوقتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے 99 ر۔ب میں واقعہ اس وقت پیش آیا کہ پانچ افراداپنے گاوٴں سے جڑانوالہ جارہے تھے کہ کھڑی یانوالہ جڑانوالہ روڈ پر مسلح افرادنے انہیں روک لیا اورفائرنگ کردی جس سے پانچوں افرادموقع پر ہی دم …
کراچی:کیپٹن وصی نے واجبات کی وصولی کیلئے پورٹ پر آیا مصری جہاز رکوا دیا
Updated at 0630 PST
کراچی … صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے مصری جہاز ایم وی سوئز کے کیپٹن وصی نے اپنے واجبات کی وصولی کیلئے کراچی پورٹ آیا ہوا ایک مصری جہاز رکودیا۔ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر بند کئے جانے والے جہاز کا نام المایا ہے جبکہ مصری جہاز المایا …
سندھ :سڑکیں زیر آب،بعض متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ تاحال منقطع
Updated at 0600 PST
میرپورخاص … سندھ کے مختلف شہروں اور دیہات میں بارش اور سیلاب کا پانی نہیں نکالا جاسکا ہے۔سڑکیں زیرآب آجانے کے باعث بعض متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر اضلاع سے منقطع ہے جس کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں اشیائے ضروریات کی قلت ہے میر پور خاص سمیت …
 Updated at 0815 PST دپیکا پڈوکون کے گھر پر پولیس کا چھاپہ،جرمانہ عائد
 Updated at 0730 PST کوئٹہ : اختر آبادمیں گاڑی پر فائرنگ ، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی
 Updated at 0721 PST کوئٹہ : اختر آباد میں گاڑی پر فائرنگ ، 2افراد جاں بحق ، 2زخمی
 Updated at 0700 PST امریکی این جی اوز کے8 پاکستانی اہلکار پشاور کے قریب سے بازیاب
 Updated at 0645 PST کترینہ ایکسرسائز سے خوفزدہ رہتی ہیں، ٹرینر
 Updated at 0615 PST القاعدہ دو سال تک نائن الیون جیسا حملہ نہیں کرسکتی ، اوباما
 Updated at 0545 PST کوئٹہ میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا
 Updated at 0520 PST امریکا : گرفتار رضوان فردوس کا عدالت میں صحت جرم سے انکار
 Updated at 0500 PST کولوراڈو:ریمنڈ ڈیوس پرامریکی عدالت میں فرد جرم عائد
 Updated at 0430 PST مخدوم امین فہیم کی دورہ اجمیر میں ملاقاتوں پربی جے پی کو اعتراض
 Updated at 0400 PST کراچی: گلشن اقبال سے قتل کی واردتوں میں ملوث ملزم گرفتار

بشکریہ جنگ