URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار 3 اکتوبر 2011|سراج الدین حقانی کی برہان الدین ربانی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید

130
سراج الدین حقانی کی برہان الدین ربانی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید
Updated at 1050 PST
کابل… افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی نے افغان پیش مشن کے سربراہ برہان الدین ربانی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس siraj-ul-din-haqqaniآئی کے ساتھ روابط کی بھی تردید کی۔ تحریری سوالات کے جواب میں ریکارڈ کیے گئے صوتی انٹرویو میں سراج الدین حقانی نے ان الزامات کی تردید کی کہ حقانی گروپ کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیچھے ہے یا پھر انہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے ہدایات ملتی ہیں۔ سراج الدین حقانی کا کہنا ہے کہ ملا عمر ہمارے رہنماء ہیں اور ہم ان کی پیروی کرتے ہیں۔ تحریک طالبان کے اندر یا اسلامی امارات میں ہمیں اہم اور مخصوص کام دیئے جاتے ہیں اور ہم ان کی تکمیل امارات کے قواعد و ضوابط کے مطابق کرتے ہیں۔ ہمیں ہر آپریشن میں امارات کی قیادت کی جانب سے احکامات، منصوبہ بندی اور مالی وسائل دیئے جاتے ہیں اور ہم ان کے مطابق ہی کام کرتے ہیں۔ علیحدہ جماعت یا گروپ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی دن کے لئے بند
Updated at 0920 PST
ملتان… ملتان میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن ڈھائی روز کے لئے بند کر دئے گئے ہیں جس کے باعث سی این جی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ملتان ریجن میں وہاڑی، خانیوال، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی …
سندھ :بارش وسیلاب کے پانی کی عدم نکاسی ، وبائی امراض پھوٹ پڑے
Updated at 0600 PST
سانگھڑ … سندھ کے مختلف اضلاع میں متعدد شہروں اور دیہات کا دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ ابھی تک منقطع ہے اورمتاثرہ علاقوں سے بارش وسیلاب کے پانی کی عدم نکاسی سے بیماریاں پھیلتی جارہی ہیں۔ضلع بدین کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح برقرار ہے۔ دوسری جانب متاثرین …
لاہور:لوڈشیڈنگ کیخلاف پرتشدداحتجاج، 74افراد زیر حراست
Updated at 0500 PST
لاہور … لاہورمیں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے وقت احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔کئی مقامات پرمشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ اور بلوہ بھی کیا،پولیس نے چوہنگ اور رنگ روڈ محمود بوٹی کے مقامات پر توڑپھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں 2450 مظاہرین کیخلاف مقدمات …
لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا،کئی شہروں میں تاجروں کاآج ہڑتال کا اعلان
Updated at 0430 PST
اسلام آباد … واپڈاکے دعووٴں کے باوجودملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا۔بجلی کی طویل بندش کے خلاف فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا کے تاجروں نے آج شٹر ڈاوٴن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔چمن، لورالائی اور پشین سمیت شمالی بلوچستان میں15سے 18 گھنٹے جبکہ …
کراچی:کٹی پہاڑی میں پولیس کی بھاری نفری کا آپریشن جاری
Updated at 0400 PST
کراچی … کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں پولیس کی بھاری نفری کا آپریشن جاری ہے ، اس علاقے میں چند گھنٹوں قبل کارروائی کرنے والے پولیس اہلکار یرغمال بنا لیے گئے تھے ، جنھیں ڈیڑھ گھنٹے بعد علاقہ مکینوں سے مذاکرات کے بعد رہاکرایا گیا۔ہفتے کے روزاورنگی ٹاوٴن اور …
 Updated at 1020 PST ن لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
 Updated at 1000 PST لاہور:ڈینگی سے بچاوٴکیلئے اسکول کے تبدیل کئے گئے اوقات واپس
 Updated at 0900 PST قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں شروع ہوگا
 Updated at 0800 PST وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت آج توانائی کانفرنس ہوگی
 Updated at 0700 PST کراچی: مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ
 Updated at 0630 PST کراچی : لیاری میں رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی ، متعدد افراد زیرحراست
 Updated at 0530 PST لاہور : ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں دو افراد قتل

بشکریہ جنگ