URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار 27 ستمبر 2011|امریکا، افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، طالبان

122
امریکا، افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، طالبانhot news
Updated at 1310 PST
کابل… تحریک طالبان افغانستان نے اعلان کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو پاکستان نہیں تحریک طالبان کنٹرول کررہی ہے۔ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستان پر ذمے داری ڈال رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ تو تحریک طالبان کے پاکستان میں ٹھکانے ہیں اور نہ ہی اْسے افغانستان سے باہر ٹھکانے بنانے کی ضرورت ہے۔ امریکی خوب جانتے ہیں کہ طالبان کی قیادت اور مراکز افغانستان میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مولوی جلال الدین حقانی اسلامی امارات کی قابل احترام اور باعزت شخصیات میں سے ایک ہیں جو آپریشنز کے لئے تمام رہنمائی اسلامی امارات کے رہنما سے لیتے ہیں۔افغان طالبان نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی و قومی مفادات کوترجیح دے اورامریکا کی منافقانہ سیاست کے سامنے ٹھوس موقف اپنائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا طالبان میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن طالبان میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے۔
افغانستان: لشکر گاہ میں خودکش کار بم دھماکا،5افراد ہلاک
Updated at 1250 PST
کابل… افغانستان کے صوبے ہلمند میں پولیس ہیڈکواٹر کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں5 افراد ہلاک اور دودرجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان فوج کے ترجمان محمد رسول کا کہناہے کہ لشکر گاہ میں 3 پولیس اہلکار اور 2شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 25 …
پاکستان امریکا تناوٴ دور کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز
Updated at 1240 PST
اسلام آباد… پاکستان اور امریکا کے درمیان حقانی نیٹ ورک کے معاملے پر تناوٴ دور کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جس سے تنازع کے حل کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ افغان جنگ شروع ہونے کے بعدامریکا اور اْس کے صف اول کے اتحادی پاکستان کے درمیان …
چین نے شدت پسند تنظیموں کی معلومات پاکستان کو فراہم کر دیں
Updated at 1030 PST
اسلام آباد… چین نے سنکیانگ میں شدت پسند تنظیموں کے بارے میں معلومات پاکستان کو فراہم کردیں۔چینی نائب وزیراعظم مینگ جیان ژو کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے خطے کی سیکیورٹی پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا ہے ،جبکہ وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے …
لاہور: ڈینگی سے 24گھنٹوں میں مزید5افراد جاں بحق
Updated at 0930 PST
لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراداپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔، شہرمیں ڈینگی سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد چھیانوے جبکہ پنجاب میں ایک سو پانچ ہوگئی ہے۔پنجاب میں مریضوں کی تعداد دس ہزار پانچ سو تراسی جبکہ لاہور 342میں وائرس کی تصدیق …
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی
Updated at 0840 PST
اسلام آباد…پاکستان سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر نامعلوم ہیکرز کی جانب سے قابل اعتراض پیغام چسپاں کر دیئے گئے ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیکرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا محفوظ ہے اور …
پاکستان آئی ایم ایف کو قرض چکانے کے قابل ہے، حفیظ شیخ
Updated at 0620 PST
واشنگٹن. . . . .. . . وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کو اس کا قرض چکانے کے قابل ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو رواں سال 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے۔واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے …
طالبان کوئٹہ شوریٰ کونسل ربانی قتل میں ملوث ہوسکتی ہے، افغان انٹیلی جنس
Updated at 0530 PST
کابل. . . .. . . . افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق صدر برہان الدین ربانی کے قتل کی سازش میں طالبان کوئٹہ شوریٰ کونسل کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ افغان نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی کے نائب سربراہ ضیاء نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران …
حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں،مارک ٹونر
Updated at 0500 PST
واشنگٹن . . … .. .امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو بلیک لسٹ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اوباما انتظامیہ چاہتی ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے۔واشنگٹن میں دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا …
 Updated at 1300 PST بولیویا: عوامی احتجاج پر قومی شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے پر کام روک دیاگیا
 Updated at 1230 PST چین میں مٹی سے بنا ئے گئے کا رٹون کر دار وں کے مجسمو ں کی نما ئش
 Updated at 1220 PST امریکا میں پتھر کھانے کی شوقین خا تو ن
 Updated at 1210 PST کوئٹہ:ٹرینوں کاشیڈول درہم برھم، گھنٹوں کی تاخیر دنوں میں بدل گئی
 Updated at 1200 PST رنبیر کپور، نرگس فخری کی فلم’راک اسٹار‘کے نئے گانے کی وڈیو منظر عام پر
 Updated at 1130 PST خیبر ایجنسی ، پشاور کے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری
 Updated at 1100 PST لاہور :ذاتی رنجش پر تھانہ لوئر مال کا ایڈیشنل ایس ایچ او قتل
 Updated at 1000 PST پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ
 Updated at 0715 PST بھارتی وزیر اعظم کی 79ویں سالگرہ ہواوٴں میں
 Updated at 0700 PST پاکستان کے معاملے پر اوباما انتظامیہ چین سے مذاکرات چاہتی ہے، ہلیری
 Updated at 0600 PST دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوبنے والا برطانوی بحری جہاز مل گیا
 Updated at 0400 PST کراچی کی صورتحال پر سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت آج ہوگی

بشکریہ جنگ